بیلگاوی میں تیندوے نے لوگوں کی زندگی محال کر دی، 18 دن سے 22 اسکول بند

Source: S.O. News Service | Published on 24th August 2022, 8:15 PM | ریاستی خبریں |

بیلگاوی،24؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک کے بیلگاوی میں ایک تیندوے نے لوگوں کی زندگی محال کر دی ہے۔ حالات کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ 18 دنوں سے علاقے کے 22 اسکول بند ہیں۔ اسکول انتظامیہ نہیں چاہتی کہ تیندوا کسی بھی بچے کو نقصان پہنچائے، اسی لیے اسکول بند کر دیا گیا ہے، اور انتظار ہے کہ کب اس تیندوے کو پکڑا جائے اور حالات معمول پر آئیں۔ بیلگاوی کے ڈپٹی کمشنر نتیش پاٹل نے بھی اسکولوں کو آن لائن چلانے کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم پر اسکول بند ہونے کا اثر نہیں پڑنا چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 19 دنوں سے تیندوے نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ اس کو پکڑنے کے لیے شروع کیا گیا میگا آپریشن بدھ کو بھی جاری ہے، لیکن ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس سمیت محکمہ جنگلات کے 200 سے زائد جوان اس مہم میں مصروف ہیں۔ اس ٹیم میں شارپ سوٹر اور جنگلی جانوروں کے ماہرین بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے مطابق اس مہم میں دو ہاتھی ’ارجن‘ اور ’اولو‘ کو بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ ساکریبیلو ہاتھی کیمپ سے لائے گئے ہیں۔ یہ ہاتھی بدھ کی صبح سویرے علاقے میں پہنچے جنھیں ٹیم میں جلد ہی شامل کر لیا جائے گا۔ تیندوے کی دہشت کا یہ عالم ہے کہ گولف کلب کے پاس ہنومان نگر، جادھو نگر اور کیمپ علاقہ کے باشندے اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے بھی پرہیز کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تیندوے کے چھپنے کی جگہ کا پتہ لگانے کے لیے افسران کو ایک اسپیشل ڈرون بھی ملا ہے۔ بنگلورو کی ایک اسپیشل ٹیم ڈرون کو ایلگورِدم تکنیک سے ہینڈل کرے گی۔ ڈرون گولف کلب کے 250 ایکڑ زمین کی ہر انچ کو اسکین کرے گا۔ کرناٹک محکمہ جنگلات اور بیلگاوی کے ضلع افسران تیندوے کو پکڑنے کے لیے شہر میں میگا آپریشن سرگرمی کے ساتھ چلا رہے ہیں۔ تیندوے نے شروع میں جادھو نگر کے ایک مزدور پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہو گیا اور اس کو پکڑنے کی مہم شروع ہوئی۔ مہم میں شامل اراکین کو تیندوے کے قدموں کے نشانات کئی مقامات پر ملے ہیں، لیکن ابھی تک اس کی گرفتاری نہیں ہو سکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...