بھٹکل ۔ ساگر سرحد پر چلتی بائک پر چیتے نے کیا حملہ؛ بائک سوار شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th March 2019, 10:22 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 25/مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل ۔ساگر سرحد کے کاگل نامی مقام پر ایک  جنگلی چیتے نے اچانک چلتی بائک پر حملہ کرنے کے نتیجے میں بائک  سوار شدید زخمی ہوگیا، جسے بھٹکل سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق  ناگولّی کا رہنے والا کے اے تھامس  پڑوسی ضلع شموگہ کے ساگر تعلقہ کے کاگل  میں  اپنا دن کا کام ختم کرکے واپس اپنے گھر  ناگولّی جارہا تھا کہ  ایک جنگلی چیتے نے اچانک اس کی بائک پر حملہ کردیا۔ حملے میں  تھامس بائک سے نیچے گر پڑا،  جس کے فوری بعد چیتا  پھر اس پر حملہ آور ہوا، مگر قسمت اچھی تھی کہ چیتے کے منہ میں اس کی لنگی آگئی۔ تھامس نے لنگی اُدھر ہی اُتار  کر پھینک دیا اور کسی نہ کسی طرح  زخمی حالت میں متعلقہ مقام سے فرار ہو کر قریبی چرچ میں پناہ لینے میں  کامیاب ہوگیا۔ جہاں سے اُسے مقامی لوگوں نے بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچایا۔

بتایا گیاہے کہ متعلقہ چیتے نےبعد میں دوسرے ایک بائک پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی، مگر  بائک سوار اپنی بائک کو تیزی کے ساتھ دوڑا کر حملہ سے بچنے  میں کامیاب ہوگیا۔  

تھامس کے ہاتھوں اور پیروں سمیت جسم کے دیگر حصوں میں بھی شدید چوٹ لگی ہے اور اسے بھٹکل سرکاری اسپتال میں داخل کرکے مرہم پٹی کی گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی  محکمہ جنگلات کے آفسران نے اسپتال پہنچ کر تھامس کی  خبرگیری کی ہے اور کاگل پولس تھانہ کو بھی واقعے کی جانکاری دی ہے۔

خیال رہے کہ کاگل اور اطراف کا علاقہ جنگلات سے گھرا ہوا ہے ، جہاں جنگلی جانور راتوں کے اوقات میں سڑکوں پر بھی نکل آتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...