ہوناور میں راہ گیر پر چیتے کاحملہ : ہمت وحوصلے نے بچائی جان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th February 2020, 12:28 AM | ساحلی خبریں |

ہوناور:15؍فروری(ایس اؤ نیوز)  ہوناور  تعلقہ کے کڈلے کاجو باغ میں رہ چلتے ایک دیہی فرد پر چیتا نے حملہ کردیا لیکن متعلقہ شخص نے چیتے سے لڑتے ہوئے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔  متعلقہ شخص کی شناخت  وینکٹ رمن تمنا ہیگڈے کی حیثیت سے کی گئی ہے، واقعہ جمعہ کی شام کو پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جب وینکٹ رمن باغ سے لوٹ رہاتھا تو چیتے نے اچانک حملہ کردیا  تھا۔ اس سلسلےمیں جانکاری دیتے ہوئے اس کا رشتہ دار گنیش ہیگڈے نے بتایا کہ وینکٹ رمن کی گردن کو نشانہ بنا کر چیتے نے حملہ کیا تھا۔ وینکٹ رمن بروقت  اپنے دونوں ہاتھوں کو آڑے کیا تو چیتے نے ہاتھوں کو کاٹ لیا۔ زخمی ہوکر زمین پر گرنے کے بعد اس نے وہاں موجود پتھر سے چیتے کے چہرے پر دے مارا، تب چیتا گھبرا کر بھاگ گیا جس سے اس کی جان بچ گئی۔ زخمی وینکٹ رمن کا ہوناور سرکاری اسپتال میں علاج چل رہاہے۔ دیہات میں پہلی مرتبہ چیتا نظر آنے سے دیہی عوام خوف میں مبتلا ہیں۔ فوریسٹ افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...