13دسمبر سےبلگاوی لیجس لیچر اجلاس

Source: S.O. News Service | Published on 20th November 2021, 11:46 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 20؍ نومبر (ای او نیوز)  بلگاوی کے سورنا سودھا میں 13 دسمبر سے لیجس لیچر کا سرمائی اجلاس شروع ہورہا ہے۔ یہاں 3 سالوں بعد لیجس لیچر اجلاس منعقد ہورہا ہے، جمعہ کے دن گورنر نے  اس بارے میں  نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ کووڈ اور دیگر اسباب سے گزشتہ تین سالوں میں لیجس لیچر اجلاس منعقد نہیں ہوا تھا۔ گزشتہ  کابینہ میٹنگ میں بھی بلگاوی میں لیجس لیچر اجلاس منعقد کرنے کا تذکرہ ہوا تھا، لیکن تاریخ طئے نہیں ہوئی، 25 نومبر کو ہونے والی کابینہ میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوگا کہ 13 دسمبر سے کتنے دنوں تک اجلاس چلایا جاسکتا ہے، واضح رہے کہ شمالی کرناٹک کے بلگاوی میں سورنا سودھا تعمیر کرنے کے بعد سال میں ایک بار وہاں لیجس لیچر اجلاس منعقد کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔