کاروار میں بزرگ شہریوں کے لئے قانونی بیداری پروگرام : بزرگ تجربات کا خزانہ ہوتےہیں : منصف گوندیا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th October 2019, 6:57 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:16؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)عمررسیدہ اور  بزرگ  حضرات تجربات کا خزانہ ہوتےہیں ، وہ اپنے تجربات کو دیگر لوگوں کے سامنے پیش کرتےہوئے ان کی مدد کرنے کی سنئیر سول منصف اور ضلع قانونی خدمات بورڈ کے ممبر سکریٹری ٹی گوندیا نے بزرگوں سے اپیل کی۔

وہ یہاں ریاستی اور ضلع قانونی خدمات بورڈ ،ضلع وکلاء تنظیم ، خصوصی اوربااختیار سنئیر شہری  محکمہ ، محکمہ خواتین و اطفال اور مختلف تنظیموں کے اشتراک سے استری بھون میں منعقدہ بزرگ شہریوں کے لئے قانونی بیداری پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ سنئیر جج نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ بزرگوں کے پاس تجربات ہونے کے باوجود  جدید دور اور روزگار کے گہماگہمی میں ہمارے نوجوان اور خاندان والے انہیں نظر انداز کرتے ہیں، اس سلسلے میں بزرگ شہری اپنے تجربات کی روشنی میں قانونی شعور پیدا کریں اور دیگر لوگوں کا بھی تعاون کرنےکی اپیل کی۔ موجودہ دور میں گھر کامطلب شوہر ، بیوی اور بچے ہوگیا ہے، جس گھر میں بزرگ نہ ہوں اس کو گھر کہنا مناسب نہیں ہے ، بزرگ شہری اپنی عمر کے متعلق سوچ کر مایوس نہ ہوں بلکہ اپنی ذہنی اور سماجی صحت کی طرف توجہ دیں۔ قانون میں بھی بزرگ مردوں اور عورتوں کے لئے کئی ایک مفت خدمات حاصل ہیں، اس کے ذریعے وہ اپنے مسائل کو حل کرلے سکتےہیں۔

محکمہ خواتین واطفال کے نائب ڈائرکٹر راجیند ر بئیکل نے پروگرام کی صدارت کی۔ وکلاء میں سے کے بی نائک نے سرپرستوں اور بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبودی قانون 2007، اے آر بی ڈیسوزا نے معاملات کاحل، راضی کرنا، ثالثی کردار اور جنتا عدالتوں کے عنوانات پر اپنے لکچرپیش کئے۔ سماجی کارکن عبدالرزاق نے استقبال کیا ۔ ملیکارجن جن سیوا سنگھ کے صدر ملیکارجن کھوتا سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...