حکومت کی تشکیل کے لیے مزید وقت درکار ہے:سعد حریری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th August 2018, 11:15 AM | عالمی خبریں |

بیروت ،16اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لبنان میں نامزد وزیراعظم سعد حریری کا کہنا ہے کہ لبنانی سیاسی جماعتوں کو اتحادی حکومت تشکیل دینے کے لیے کچھ مزید وقت درکار ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ لبنان میں عام انتخابات کے انعقاد کو 3 ماہ سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے۔

منگل کے روز بیروت میں اپنی جماعت "المستقبل" گروپ کے پارلیمانی ارکان کے ساتھ اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حریری کا کہنا تھا کہ "شاید حتمی فارمولے تک پہنچنے کے لیے ہمیں اب بھی تھوڑا وقت درکار ہو"۔

لبنانی سیاست دان بارہا یہ کہہ چکے ہیں کہ ان کے ملک کو جلد از جلد حکومت تشکیل دینے کی ضرورت ہے تاہم وہ ابھی تک وزارتی منصبوں پر مقابلے بازی میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ 6 مئی کو ہونے والے انتخابات میں حزب اللہ اور اس کے حلیفوں کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہو گئی۔

دوسری جانب سنی، شیعہ، مسیحی اور دُروز حلقے وزارتی قلم دانوں کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔

حکومت کی تشکیل میں تاخیر کے نتیجے میں مقابلے کے فریقوں کے درمیان الزامات کا تبادلہ شروع ہو گیا ہے۔

سعد حریری کے مطابق "ہم ایک ایسی ریاست ہیں جو اقتصادی مسائل اور علاقائی بحرانات میں گھری ہوئی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ جتنی جلدی ممکن ہو حکومت تشکیل دے لیں۔ یہ ایک جامع قومی وفاقی حکومت ہونا چاہیے جس میں سب شریک ہوں"۔

آئی ایم ایف پہلے ہی یہ باور کرا چکا ہے کہ لبنان کو مالیاتی پالیسی میں ہنگامی اور مرکزی نوعیت کی ترامیم کی ضرورت ہے تا کہ وہ اپنے حکومتی قرضوں کی ادائیگی کر سکے۔

لبنان میں حکومتی قرضوں کا حجم مقامی مجموعی پیداوار کے 150% کے قریب ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔