نگران لبنانی وزیراعظم سعدالحریری نئی کابینہ کی تشکیل کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے 

Source: S.O. News Service | Published on 27th November 2019, 10:13 PM | عالمی خبریں |

 بیروت /27نومبر(آئی این ایس انڈیا) لبنان کے نگران وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ وہ نئی حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔انھوں نے صدر میشیل عون پر زوردیا ہے کہ وہ نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے لیے مشاورت کا عمل شروع کریں۔انھوں نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ”میں اپنے اصول پر کاربند ہوں،مجھے نہیں کسی اور کونئی حکومت بنانی چاہیے جو نوجوان مردوخواتین کی اْمنگوں کو پورا کرے۔سعدالحریری لبنان میں حکمراں اشرافیہ کی بدعنوانیوں اور ملک کو درپیش معاشی مسائل کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہروں کے بعد اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے تھے۔ تاہم صدر عون نے نئی حکومت کی تشکیل تک انھیں نگران وزیراعظم کے طور پر کام جاری رکھنے کا کہا تھا۔اُنھوں نے اس بیانیے پر بھی تنقید کی ہے کہ نئی حکومت کی تشکیل ان پرمنحصر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ تمام حقائق کو جانتے بوجھتے ہوئے ابھی تک عوام سے یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ متردد سعدالحریری کے فیصلے کے منتظر ہیں اور غلط طور پر مجھے نئی حکومت کی تشکیل میں تاخیر کا ذمے دار ٹھہرا رہے ہیں۔انھوں نے ٹیکنو کریٹ پر مشتمل نئی حکومت کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کیاہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ صدر میشیل عون اس تجویزپر غور کریں گے اور پارلیمان سے مشاورت کے بعد کسی ایسے ہی وزیراعظم کو نئی حکومت بنانے کی ذمے داری سونپیں گے۔سعدالحریری کا کہنا تھا کہ یہ میری مخلصانہ امید ہے اور مجھے توقع ہے کہ میرے واضح فیصلے کے بعد صدر آئین کی پاسداری کرتے ہوئے ملک کی قسمت اور عوام کے تحفظ کے پیش نظر فوری طور پر ایک نیاوزیراعظم نامزد کریں گے اور انھیں نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمے داری سونپیں گے۔میری خواہش ہے کہ وہ اس مشن میں مکمل کامیاب ہوں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔