اسرائیلی ڈرون طیاروں کے ذریعے حزب اللہ کے گڑھ کی جاسوسی

Source: S.O. News Service | Published on 14th October 2019, 6:15 PM | عالمی خبریں |

بیروت،14اکتوبر(ایس او نیوز/ایجنسی) لبنان کی مسلح افواج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ایک جاسوس ڈرون طیارے نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں حزب اللہ ملیشیا کے گڑھ کی جاسوسی کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ اسی علاقے میں دو ماہ پیشتر اسرائیل کے دو ڈرون طیاروں کو جاسوسی کی کوشش کے دوران مار گرایا گیا تھا۔

فوج نے ایک بیان میں کہا ہے ایک اسرائیلی جاسوس طیارے نے ہفتہ کی رات لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ اس نے جنوبی لبنان کے معوض کے مقام پر حزب اللہ کے مرکز پر نچلی پرواز کے دوران اس کی جاسوسی کی ہے۔

نیوز ایجنسی 'اے ایف پی' نے ہفتے کے روز معوض کے علاقے میں لبنانی فوج کے عناصر کی تعیناتی کے بارے میں اطلاع دی ہے۔

اسی علاقے میں 25 اگست کو لبنانی حکام اور حزب اللہ نے اسرائیل پر دو ڈرون طیاروں سے حملہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا جن میں سے ایک گر گیا اور دوسرا پارٹی کے میڈیا سنٹر کے قریب دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔ اسرائیل کی طرف سے اس واقعے پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

حزب اللہ اور لبنانی حکام نے حملےکے ہدف کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔

الضاحیہ پر حملے سےقبل 24 اگست کو اسرائیل نے دمشق کے قریب واقع ایک علاقے کو نشانہ بنایا جس میں حزب اللہ کے دو ارکان کو ہلاک ہوگئے تھے۔

حزب اللہ نے ستمبر کے شروع میں اسرائیلی فوجی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے ان حملوں کا جواب دیا جب کہ اسرائیل نے بتایا کہ راکٹ نے سرحد کے قریب اس کے فوجی اڈے کو نشانہ بنایا اور اس کے جواب میں لبنان کے سرحدی دیہات پر درجنوں گولے داغے گئے۔

9 ستبر کو حزب اللہ جس نے اسرائیلی ڈرون کا مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہےنے اطلاع دی کہ اس نے جنوب کی سرحد عبور کرنے کے بعد ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 2006ء میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان اس وقت جنگ چھڑ گئی تھی جب حزب اللہ نے 12 جولائی 2006ء کو دو اسرائیلی فوجیوں کو پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا۔ 33 دن تک جاری رہنے والی اس لڑائی میں 1200 لبنانی جن میں زیادہ تر عام شہری تھے جاں بحق اور 160 اسرائیلی مارے گئے تھے۔

جنگ کا خاتمہ اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کے اجراء کے ساتھ ہوا۔ اس قرارداد کے بعد جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج 'یونیفل' کے دستے تعینات کیے گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔