معروف عالم دین اور جمعیۃ علما ہند کے نائب صدر مولانا امان اللہ قاسمی کا انتقال

Source: S.O. News Service | Published on 4th July 2020, 9:28 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،4؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) کوہ کن کے معروف عالم دین اور جمعیۃ علما ء ہند کے نائب صدر مولانا امان اللہ قاسمی نے سنیچر کے روز مختصر علالت کے بعد 84 سال کی عمر میں داعی اجل کو لبیک کہہ دیا۔ موصوف قدیم دینی و علمی درسگاہ دار العلوم حسینیہ شری وردھن ضلع رائے گڑھ (مہاراشٹرا) کے مہتمم بھی تھے۔

انھوں نے ابتدائی تعلیم ڈھابیل گجرات میں حاصل کی، 1978 میں دارالعلوم دیوبند سے فارغ ہوئے، اس کے بعد تعلیم اور خدمت خلق کو طرہ حیات بنایا۔ ایک ہفتہ سے بخار کے عارضہ میں مبتلا تھے، ہفتہ کی صبح چیمبور ممبئی کے ایک ہسپتال میں علاج کے دوران زندگی کی آخری سانس لی۔ جمعیۃ علماء ہند کے حلقے میں لگاتار یہ دوسرا صدمہ ہے، ابھی دور روز قبل مفتی خیر الاسلام نائب صدر جمعیۃ علماء ہند کا انتقال ہوا اور اب دوسرے نائب صدر مولانا امان اللہ قاسمی رحلت فرما گئے۔ یہ دونوں حضرات ایک ساتھ 28 اکتوبر 2017 کو جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس مجلس منتظمہ بمقام نئی دہلی نائب صدر منتخب ہوئے تھے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ مولانا عبدالحق آنند سابق صدر جمعیۃ علماء گجرات اور مولانا حسام الدین سابق صدر جمعیۃ علماء مغربی بنگال نے داعی اجل کو لبیک کہہ چکے ہیں۔

مولانا امان اللہ قاسمی کے سانحہ ارتحال پر قلبی رنج و الم کا اظہارکرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری اور جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے اسے جمعیۃ علماء ہند کے حلقے کے لیے خصوصا اور دینی و مذہبی دائرہ میں عموماموت العالمِ موت العالمَ کا مصداق قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی پسماندگان سے اظہار ہمدردی کیا۔

جاری ایک بیان میں جمعیۃ نے کہا کہ مرحوم کی شخصیت اس نازک زمانہ میں آپ اپنی مثال تھی، ان کی زندگی خدمت خلق اور قربانیوں کی مرقع تھی۔ وہ انتہائی متواضع او رخلیق انسان تھے۔ سال گزشتہ سانگلی و کولہا پور سیلاب سے تباہ حال افراد کی امداد میں پیش پیش تھے۔ اسی طرح نسرگ طوفان متاثرین کی امداد وراحت رسانی میں عین علالت سے قبل تک مصروف تھے۔ جمعیۃ علماء ہند کی خدمت ان کی حیات عزیز کا محبوب مشغلہ تھا۔

جمعیۃ علماء ہند کے اکابر سے ان کو اور ان کے خاندان کو ہمیشہ لگاؤ رہا۔ ان کے والد عبدالرحیم بروڈ، قطب عالم شیخ لاسلام مولانا سید حسین احمد مدنی کے مجاز و بیعت تھے اور ان کے نام پر کوہ کن میں دارالعلوم حسینیہ کی بنیاد رکھی جس کے چشمہ فیض سے پورا خطہ کوہ کن سیراب ہو رہا ہے۔ مولانا امان اللہ قاسمی ا سی ادارے کے مہتمم تھے۔ ان کے دور اہتمام میں دار العلوم حسینہ میں تعلیمی، تدریسی اورتعمیری ترقی ہوئی۔

صدر جمعیۃ علماء ہند و جنرل سکریٹری نے مولانا مرحوم کی وفات کو باعث صد حسرت اور ملک و ملت کا عظیم نقصان بتاتے ہوئے تمام پسماندگان بالخصوص صاحبزادہ مولانا اسجد و دیگر کی خدمت میں دلی ہمدردی و تعزیت مسنونہ پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...