بھٹکل اور اُترکنڑا کے معروف کبڈی کھلاڑی منوج نائک اچانک انتقال کرگئے؛ کبڈی حلقوں میں افسوس کی لہر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st September 2021, 7:00 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 21 ستمبر  (ایس او نیوز) بھٹکل اور اُترکنڑا کے معروف کبڈی کھلاڑی، بہترین  آل راونڈر اور پرشورام ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے  والے  اہم ستون منوج نائک کنداپور اسپتال میں انتقال کرگئے ، اُن کی عمر صرف 31 سال تھی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج منگل  دوپہر اچانک ان کے سینے میں درد ہوا، وہ کنداپور میں ہی موجود تھے، اس لئے فوری کنداپور اسپتال لے جایا گیا، مگر  اسپتال پہنچنے تک وہ دم توڑ چکے تھے۔ غیر شادی شدہ منوج نائک کے اچانک انتقال سے ان کی والدہ سمیت  تین بہنوں اور  ایک بھائی صدمے  سے دوچار ہوگئے ۔ ان کے انتقال پر کبڈی حلقوں میں بھی    افسوس کی لہر دوڑ گئی اور کافی لوگ بالخصوص کبڈی پریمی  انتقال کی خبر ملتے ہی  منکولی میں واقع ان کے مکان پہنچ گئے اور گھروالوں سے تعزیت کی۔

پرشورام ٹیم کے اہم ستون سمجھے جانے والے  منوج نائک   اپنے بہترین کھیل سے نہ صرف بھٹکل بلکہ پورے ضلع میں معروف تھے، وہ دو مرتبہ ریاست  کرناٹک کی کبڈی  ٹیم  میں بھی شامل ہوئے تھے اور  نیشنل لیول کبڈی ٹورنامنٹ میں حصہ لیتے ہوئے  بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا تھا۔  کئی ٹورنامنٹوں میں ان کو بیسٹ رائیڈر سمیت بیسٹ آل راونڈر کے خطاب سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

ان کے انتقال پر اُترکنڑا  ڈسٹرکٹ کبڈی فیڈریشن کے  اعزازی سرپرست  اور کرناٹک کبڈی ٹیم کے  سابق کھلاڑی عنایت اللہ شاہ بندری سمیت بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن  کے  ذمہ  داران  نے  بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بھٹکل کی مختلف  ٹیموں بالخصوص  لائن، رویل، کوسموس، مون اسٹار اور سن شائین  کے ذمہ داران نے بھی  گھر والوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ منوج  نائک کے ساتھ پرشورام ٹیم میں  کبڈی کھیلنے والے   بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک نے بھی منوج کے اچانک انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ  منوج ایک بہترین رائیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین راونڈر بھی تھا، ایم ایل اے سنیل نائک نے بتایا کہ اس کے اچانک انتقال کی خبر سے مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔

فی الحال میت کنداپور سرکاری  اسپتال میں ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد  رات آٹھ بجےتک بھٹکل لائی جائے  گی ۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...