انکیتا بھنڈاری کے ملزمین کی پیروی کرنے سے وکیلوں کا انکار، ضمانت عرضی پر سماعت ملتوی، سی بی آئی جانچ کا مطالبہ تیز

Source: S.O. News Service | Published on 29th September 2022, 10:35 AM | ملکی خبریں |

دہرادون، 29؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتراکھنڈ کے رشی کیش کی رہنے والی انکیتا بھنڈاری قتل واقعہ کے ملزمین پلکت آریہ، انکت اور سوربھ بھاسکر کی عدالت میں پیروی کرنے سے کوٹ دوار کے وکلا نے انکار کر دیا ہے۔ کوٹ دوار بار ایسو سی ایشن کے سربراہ اجئے کمار پنت کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں مذمتی قرارداد بھی پاس کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کوٹ دوار میں وکلا کے ذریعہ ملزمین کا مقدمہ نہیں لڑنے کے فیصلے کے سبب سبھی ملزمین کی ضمانت عرضی پر سماعت نہیں ہو پائی۔ ملزمین کی عدالتی حراست 6 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔

دوسری طرف جیل جانے کے بعد انکیتا کے گنہگاروں کی پہلی تصویر پولیس نے جاری کی ہے۔ ان تصویروں میں ملزمین کے چہرے پر کوئی شکن تک نہیں ہے۔ اس کیس میں کلیدی ملزم پلکت آریہ ہے، جو اب بی جے پی سے معطل لیڈر ونود آریہ کا بیٹا ہے۔ پولیس کی جانچ میں انکشاف ہوا ہے کہ ان سب نے انکیتا بھنڈاری کو سنسان جگہ پر لے جا کر شراب پلائی اور اس کے بعد شراب کے نشے میں اسے مار پیٹ کر نہر میں پھینک دیا۔ وہیں انکیتا کے دوست نے میڈیا کے سامنے آ کر پلکت آریہ اور اس کے دوستوں کا کالا چٹھا کھول کر رکھ دیا۔

اس درمیان انکیتا قتل واقعہ کو لے کر ملزمین کی ضمانت عرضی لگانے والے لاء اتھارٹی کی طرف سے مقرر ریمانڈ ایڈووکیٹ نے اب کیس لڑنے سے منع کر دیا ہے۔ ایڈووکیٹ جتیندر راوت نے کوٹ دوار جیوڈیشیل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس بھاؤنا پانڈے کی عدالت میں ضمانت عرضی لگائی تھی۔ اب انھوں نے کہا کہ معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے انھوں نے ملزمین کی ضمانت عرضی کی درخواست واپس لے لی ہے۔

اس معاملے میں بار ایسو سی ایشن کوٹ دوار کے سربراہ اجئے پنت نے کہا کہ اگر انکیتا قتل واقعہ کو لے کر کوئی وکیل باہر سے ملزمین کی پیروی کرنے آتے ہیں، تو بار ایسو سی اس کی پوری مخالفت کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ انکیتا ہم سب کی بیٹی تھی اور معاملہ حساس ہونے کے سبب میں خود انکیتا کی طرف سے کورٹ میں پیروی کروں گا۔

اس معاملے میں وکیل جتیندر راوت نے کہا کہ بدھ کو ایس آئی ٹی کی ٹیم نے وننترا ریسورٹ میں کام کرنے والے ملازمین کے قلمبند بیان درج کیے ہیں۔ علاوہ ازیں ملزمین سے پوچھ تاچھ کے لیے ایس آئی ٹی کی طرف سے کوئی درخواست عدالت کو نہیں دی گئی ہے۔ وکلا کے مطابق 302 کے معاملے میں جیوڈیشیل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کی کورٹ ضمانت نہیں دے سکتی ہے۔

دراصل کوٹ دوار پوڑی ضلع میں واقع ہے۔ کوٹ دوار میں جیوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت ہے۔ آج کوٹ دوار جیوڈیشیل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کورٹ میں 302 میں ضمانت اور پولیس ریمانڈ لینے کی تاریخ طے تھی۔ ضلع لا کیمپ سے مقرر وکیل جتیندر راوت کو انکیتا بھنڈاری کے قتل کے ملزمین پلکت آریہ، انکت اور سوربھ کی طرف سے ضمانت اور پولیس ریمانڈ کے خلاف پیروی کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ اس میں وکیل جتیندر راوت نے جیوڈیشیل مجسٹریٹ بھاؤنا پانڈے کو درخواست دے کر پلکت، انکت اور سوربھ کی پیروی کرنے سے منع کر دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔