سی اے اے۔ این آر سی کے خلاف 15 اگست سے دوبارہ تحریک شروع کرنے کی تیاری

Source: S.O. News Service | Published on 10th August 2020, 12:29 PM | ملکی خبریں |

علی گڑھ،10؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوئے سی اے اے اور این آر سی مخالف احتجاج کو پھر سے شروع کرنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ اسی ضمن میں سپریم کورٹ کے وکیل محمود پراچہ  ہفتہ کو علی گڑھ پہنچے۔ انہوں نے نیوز 18 سے بات چیت میں بتایا کہ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف تحریک کی دھار پھر سے تیز کرنے کو لے کر تیاری چل رہی ہے۔ محمود پراچہ نے کہا کہ حکومت ہند کی انلاک اسٹیج کافی ایڈوانس اسٹیج پر پہنچ گئی ہے۔ ہر طرح کی سرگرمی کی حکومت اجازت دے رہی ہے۔ ایسے میں 15 اگست سے پھر سے احتجاج شروع کر سکتے ہیں۔

محمود پراچہ نے سی اے اے اور این آر سی کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ علی گڑھ سے ڈیمانڈ آ رہی تھی کہ وہ یہاں آئیں، کیونکہ آئین بچانے کی جو تحریک چل رہی تھی اسے کورونا وائرس اور لاک ڈاون کے پیش نظر روک دیا گیا تھا۔ اب کورونا وائرس کا انلاک کا عمل بہت ایڈوانس اسٹیج پر پہنچ چکا ہے۔ حکومت ہند نے بھی انلاک سے متعلق رہنما خطوط جاری کر دئیے ہیں۔ پورے ملک میں انلاک رہنما خطوط جاری ہو رہے ہیں۔ اس کے تحت ہر طرح کی سرگرمی کو شروع کرنے کے لئے حکومت خود بڑھاوا دے رہی ہے۔ لہذا تحریک پھر سے شروع کی جا سکتی ہے۔

محمود پراچہ نے کہا کہ دوسری ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ محرم کے لئے مسلم برادری میں مذہبی سرگرمیوں کو کس طرح سے قانونی دائرے میں رہ کر پورا کیا جا سکے، اس کے لئے سبھی لوگوں کو بتایا جائے گا۔ اگر انہیں کوئی غلط طریقے سے پریشان کرے تو اسے کیسے بچایا جا سکے، اس کے بارے میں بھی انہیں بتایا جائے گا۔ ساتھ ہی آپ سب لوگوں کو پتہ ہے کہ سپریم کورٹ نے جگن ناتھ پوری میں رتھ یاترا نکالنے کی اجازت دی تھی۔ سپریم کورٹ کی جو گائیڈ لائن تھی وہ باقی مذہبی برادری کی سرگرمیوں کے لئے بھی نافذ ہوتی ہے اور پندرہ اگست یعنی یوم آزادی کے آس پاس سے دوبارہ آئین بچاو تحریک شروع ہو گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...