جبل پور ہائی کورٹ میں ایک خودکشی کے بعد وکلاء نے کورٹ احاطہ میں کی توڑ پھوڑ اور آگ زنی

Source: S.O. News Service | Published on 30th September 2022, 9:36 PM | ملکی خبریں |

جبل پور، 30؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) جبل پور ہائی کورٹ میں وکیلوں نے آج خوب ہنگامہ کیا۔ دراصل وکیل اپنے ساتھی وکیل کی خودکشی سے مشتعل ہو گئے اور کورٹ احاطہ میں جم کر ہنگامہ کیا۔ خبروں کے مطابق جبل پور ہائی کورٹ کے ایک وکیل امت ساہو نے ضمانت میں جج کے ذریعہ برعکس تبصرہ کیے جانے کے بعد خودکشی کر لی تھی۔ اس کے بعد ساتھی وکیل لاش لے کر ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ جج نہیں ملے تو چیف جسٹس کورٹ میں وکیلوں نے ہنگامہ کر دیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ ضمانت درخواست پر سماعت کے دوران وکیل، جن کا نام امت ساہو بتایا جا رہا ہے، پر جج نے منفی تبصرہ کر دیا تھا۔ اس تبصرہ سے وکیل امت ساہو اتنے افسردہ ہوئے کہ انھوں نے خودکشی کر لی۔ اس واقعہ سے جبل پور کورٹ کے وکیل ناراض ہو گئے اور کورٹ میں ہنگامہ شروع کر دیا۔ وکیلوں کے ذریعہ جج کی عدالت میں توڑ پھوڑ کرنے کی بھی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وکیل کورٹ احاطہ میں ہی دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔

خبروں کے مطابق وکیلوں نے ہائی کورٹ احاطہ میں لاش رکھ کر مظاہرہ کیا۔ اسی درمیان مشتعل وکیلوں کے ذریعہ ہائی کورٹ میں آگ زنی کی خبر آئی ہے۔ حالات کو کنٹرول میں کرنے کے لیے پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ بہوگنا سمیت دیگر پولیس افسر سمیت کثیر فورس نے محاذ سنبھال لیا ہے۔ آگ کو بجھانے کے لیے دمکل کی گاڑیاں بھی بھیجی گئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں وکیلوں کے ذریعہ احتجاجی مظاہرہ جاری رہنے کی خبر ہے۔ ’امر اجالا‘ کی خبر کے مطابق پولیس نے ہائی کورٹ کے سبھی داخلی دروازے کو بند کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے کے قبل وکیل نے خودکشی نوٹ بھی لکھا ہے۔ اب اس خودکشی معاملے میں مشتعل وکلاء سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...