سابق مرکزی وزیر چنمیانند پر جنسی استحصال کا الزام لگانے والی طالبہ 78 دن بعد جیل سے رہا

Source: S.O. News Service | Published on 11th December 2019, 11:36 PM | ملکی خبریں |

شاہ جہاں پور11دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سابق مرکزی وزیر داخلہ سوامی چنمیاند پر جنسی استحصال کا الزام لگانے والی لا ء کالج کی طالبہ بدھ کی شام شاہجہاں ضلع جیل سے رہا ہو گئی۔ گزشتہ چار دسمبر کو الہ آباد ہائی کورٹ نے ملزم سوامی چنمیاند سے پانچ کروڑ کی رنگداری مانگنے کی مبینہ معاملہ میں طالبہ کو ضمانت دی تھی۔ وہ 25 ستمبر سے جیل میں بند تھی، طالبہ کے تین دوست صرف جیل میں بند ہے۔ جیل سے رہائی کے بعد طالبہ کو سخت سیکورٹی کے درمیان اس کے گھر لے جایا گیا۔ رہائی سے پہلے جیل کے باہر سیکورٹی کی سخت پہرہ کر دیا گیا تھا۔ جیل انتظامیہ نے کاروائی مکمل ہونے کے بعد شام ساڑھے چھ بجے رہا کیا ہے۔ اس موقع پر طالبہ کے والد نے کہا خوشی ہے کہ  ہائی کورٹ سے بیٹی کو ضمانت ملی ہے، آگے کی قانونی جنگ جاری رہے گی۔ طالبہ نے ضمانت کے لئے شاہ جہاں پور میں ضلع و سیشن جج کی عدالت میں عرضی داخل کی تھی، لیکن عرضی مسترد کر دی گئی تھی۔ جس کے بعد طالبہ نے الہ آباد ہائی کورٹ کی پناہ لی۔طالبہ کے ضمانت کی درخواست پر گزشتہ دو دسمبر کو سماعت ہونی تھی،لیکن سماعت ٹل گئی تھی۔ چار دسمبر کو الہ آباد ہائی کورٹ میں جسٹس ایس ڈی سنگھ کے بنچ نے طالبہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے اس کی ضمانت عرضی کو منظور کر لیا۔شاہ جہاں پور میں ایک کالج میں پڑھنے والی طالبہ نے 24 اگست کو ایک ویڈیو وائرل کرسابق مرکزی وزیر سوامی چنمیانند پرجنسی استحصال اور کئی لڑکیوں کی زندگی برباد کرنے کے الزامات لگائے تھے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد طالبہ لاپتہ ہو گئی تھی۔ بعد میں پولیس نے راجستھان سے اسے برآمد کیا تھا۔اس کیس میں 25 اگست کو متاثرہ کے والد کی جانب سے کوتوالی شاہ جہاں پور میں اغوا اور جان سے مارنے کی دفعات میں سوامی چنمیاند کیخلاف مقدمہ درج کرایا گیا   تھا۔ اس کے بعد سوامی چنمیا نند کو 20 ستمبر کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے  سابق مرکزی وزیر داخلہ چنمیا نند جیل میں ہیں۔ان کی ضمانت پر فیصلہ کورٹ میں محفوظ ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...