اتر پردیش میں قانون نظام بے حال! ریاستی پولس بے بس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th August 2019, 10:06 PM | ملکی خبریں |

لکھنو، 13 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں بچہ چوری کے شک میں بڑھ رہی ماب لنچنگ (ہجومی تشدد) کے واقعات پر پولس کا دعویٰ ہے کہ اس کی ہر واقعہ پر گہری نظر ہے۔ ایسے واقعات کو جانچنے کے لیے سائبر سیل کے ساتھ سوشل میڈپا پر نگاہ رکھنے کے لیے پولس محکمہ لگاتار مستعد بنا ہوا ہے۔ لیکن ماہرین قانون ایسے واقعات میں قانون کی سستی کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ پولس محکمہ کے افسر نے بتایا کہ ایسے واقعات میں سب سے زیادہ سوشل میڈیا کا تعاون ہے۔ ایسی افواہ پھیلانے والوں پر پولس سخت نگاہ رکھے ہوئی ہے۔ ایسے اعمال کا انجام دینے والوں کے خلاف آنے والے وقت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

قانون کے ماہرین اور سینئر وکیل پدم کیرتی نے بتایا کہ پولس پیٹرولنگ گراونڈ لیول پر نہیں ہو رہی ہے۔ اسی وجہ سے ایسے و اقعات بڑھ رہے ہیں۔ جتنے بھی ایسے واقعات ہو رہے ہیں، یا تو یہ دیہی علاقے میں ہو رہے ہیں، یا پھر ان علاقوں میں جہاں غیر تعلیم یافتہ لوگ زیادہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم اور اقتصادی پسماندگی کے سبب بھی ایسے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ مذہبی کشیدگی کے سبب بھی ایسے واقعات ہو رہے ہیں۔ مارنے والے سوچ رہے ہیں کہ حکومت انھیں بچائے گی۔ مدھیہ پردیش میں اسے روکنے کے لیے قانون بنایا جا رہا ہے، جس میں دس سال سزا کا انتظام ہے۔ لیکن اس سے کچھ ہونے والا نہیں ہے۔ اس میں تو قتل کی دفعہ 24/302 کا قانون بنایا جانا چاہیے۔ قانون کا خوف لوگوں سے ختم ہو رہا ہے۔ اسی لیے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ اس سے نمٹنے کے لیے بہت سخت قانون بنائے جانے کی ضرورت ہے۔

ماہر قانون نے بتایا کہ قصبائی علاقوں میں ایسے واقعات زیادہ ہو رہے ہیں۔ ایسے واقعات کو سوشل میڈیا کے ذریعہ فروغ ملتا ہے۔ مثلاً، کسی علاقے میں کوئی مسلم طبقہ کا شخص گائے پالتا ہے تو اسے تشدد پسند مذہبی لوگ مارنے کی سوچتے ہیں اور اس کے بعد اسے سوشل میڈیا پر مشتہر بھی کرتے ہیں۔ جب کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ گاؤں کے چوکیدار کو موبائل فون دے کر ایسے واقعات کو روکنے کے لیے ہدایت دی جانی چاہیے۔ایڈیشنل چیف سکریٹری (داخلہ) اونیش اوستھی کا کہنا ہے کہ بچہ چوری کے شبہ میں ہو رہے قتل کو لے کر کوئی جنرل اِن پٹ نہیں ہے۔ پھر بھی ایسے واقعات کو روکنے کے لئے پہلے ہی سے قانون بنے ہوئے ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے احکام بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔حال کے دنوں میں ہوئے واقعات پر غور کیا جائے تو اتر پردیش کے متھرا، اآگرہ، فیروز آباد اور ایٹاوہ سمیت دیگر مقامات پر بھیڑ کے ذریعہ بچہ چوری کے شک میں کئی لوگوں کو پیٹا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

جھارکھنڈ میں بنے گی کانگریس حکومت، گزشتہ 5 سالوں میں بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام

جھارکھنڈ کانگریس کے ایگزیکٹو چیئرمین سنجے پاسوان نے دعوی کیا کہ ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس-جھارکھنڈ مکتی مورچہ-آر جے ڈی 'مهاگٹھبدھن' کی ہی جیت ہوگی، کیونکہ لوگوں نے دیکھ لیا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام رہی ہے۔

جوسر مشین، بلیوٹوتھ اسپیکر میں سونا چھپاکر لا رہا ایک شخص دہلی ہوائی اڈے پر گرفتار

دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹم حکام نے ایک شخص کوجوسر مشین، بلیوٹوتھ اسپیکرس میں سونا چھپا کر لانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔کسٹم محکمہ نے ایک بیان میں کہا کہ دبئی سے آئے ایک مسافر کو جمعرات کو آمد دروازے پر ہی روک لیا گیا۔

بی جے پی بتائے کہ اسے انتخابی بانڈ کے ذریعے کتنے ہزار کروڑ روپے کا چندہ ملا: کانگریس

کانگریس نے ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کو دعوی کیا کہ انتخابی بانڈ سے غیراعلانیہ چندے اور منی لانڈرنگ میں اضافہ ہوگا۔بی جے پی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سرجیوالا نے سوال کیا کہ حکمران پارٹی کو بتانا چاہئے کہ انتخابی بانڈ کے ذریعے اسے کتنے ...