یو پی میں نظامِ قانون نے غنڈوں کے سامنے سر خم کر دیا ہے: پرینکا گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 24th July 2020, 8:37 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،24؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش میں نظامِ قانون کی حالت دن بہ دن بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ جرائم پیشوں کے دلوں سے جیسے خوف نکل چکا ہے اور وہ جرم کرنے سے پہلے ذرا بھی جھجک محسوس نہیں کرتے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی یوگی حکومت میں شرپسند افراد کے بڑھتے حوصلے کے خلاف کئی بار آواز اٹھا چکی ہیں اور آج ایک بار پھر انھوں نے ٹوئٹ کر کے ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ”یو پی میں نظامِ قانون دم توڑ چکی ہے۔ عام لوگوں کی جان لے کر اب اس کی منادی کی جا رہی ہے۔ گھر ہو، سڑک ہو، دفتر ہو، کوئی بھی خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتا۔“

پرینکا گاندھی نے اس تعلق سے کیے گئے دو ٹوئٹ کی سیریز میں مزید لکھا ہے کہ ”وکرم جوشی کے بعد اب کانپور میں اغوا سنجیت یادو کا قتل۔ خبروں کے مطابق پولس نے اغواکنندگان کو پیسے بھی دلوائے اور اب ان کا قتل کر دیا گیا۔ ایک نیا غنڈہ راج آیا ہے۔ اس جنگل راج میں نظام قانون غنڈوں کے سامنے سرینڈر کر چکی ہے۔“

واضح رہے کہ یو پی میں جرائم کے واقعات کے ساتھ ساتھ کورونا بحران میں اسپتال کی حالت بھی دگرگوں ہوتی جا رہی ہے۔ ریاستی عوام اس کی وجہ سے بہت پریشان ہیں اور پرینکا گاندھی لگاتار عوام کے حق میں آواز اٹھا رہی ہیں۔ گزشتہ روز مہوبا واقع اسپتال میں بدانتظامی کی ویڈیو شیئر کر کے کانگریس جنرل سکریٹری نے بتایا تھا کہ کس طرح بارش کے بعد وہاں آبی جماؤ ہو گیا تھا اور اسی میں لوگوں کو کسی طرح کام کرنا پڑ رہا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...