بھٹکل: کمزور طلبا میں تعلیمی شوق پیدا کرنےنوائط کالونی ہائی اسکول  میں دو روزہ ’کلیکا ہبا‘ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th January 2023, 9:10 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:25؍ جنوری(ایس اؤ نیوز )محکمہ تعلیمات اور محکمہ خواندگی بھٹکل اور مجموعی وسائل مرکز نوائط کالونی کے اشتراک سے نوائط کالونی سرکاری اردو ہائی اسکول  میدان  میں دوروزہ کلسٹر لیول ’کلیکا ہبا‘ کا انعقاد ہوا۔

انوکھے طورپر منعقدہ پروگرام میں طلبا و طالبات ہی صدر اور مہمان خصوصی تھے۔ طالبہ صفا شیخ نے افتتاحی پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے  کہاکہ کووڈ کی وجہ سے طلبا  تعلیمی ماحول سے محروم ہوگئے تھے۔ کلیکا ہبا منعقد کئے جانے کی وجہ سے طلبا میں  ایک طرح کی سرگرمی محسوس کی جارہی ہے۔ طلبا اور والدین کے اندر تعلیمی شعور بیدار کرنا، طلبا کے خوف کو دورکرتےہوئے انہیں سوال کرنے پر آمادہ کرنا ، سیکھنے کےعمل کو بہتر کرنا سمیت کئی اہم مقاصد کو لے کر یہ کلیکا ہبا منایاجارہاہے۔

پروگرام میں موجود کمٹہ ڈائٹ لکچرر ایس وی بھٹ ، اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے صدرمدرس شبیر احمد دفعدار ، آئیٹا کے صدر محمد رضامانوی  نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ نوائط کالونی کلسٹر سی آر پی منیر ہ ختالی نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔  سرکاری ہائی اسکول کے صدر مدرس افضل احمد نیسرگی نے شکریہ اداکیا۔ استاد ایوب خان نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ پروگرام میں موظف استاد آئی ڈی خان، وسائلی استاد عثمان خان لوہانی، دیورایا دیواڑیگا، عبدالقادر، غالب اوٹی وغیرہ موجود تھے۔پروگرام میں کلسٹر کے 10 سرکاری ہائی اسکولس  سے 120طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ کل 4اساتذہ نے  طلبا کی رہنمائی کی۔

وبائی دور میں طلبا راست تدریس  سے دور ہوگئے تھے ، طلبا میں دوبارہ تدریسی سرگرمیوں میں حرکت لاتےہوئے حکومت نے کلیکا ہبا کے نام سے تعلیمی تہوار منایاجارہاہے۔ متعلقہ تہوار میں خاص کر کمزور طلبا کو شرکت ہونےکا موقع دیاجاتاہے۔ کمزورطلبا میں تعلیمی ذوق وشوق پیدا کرنے کےلئے بی ای اوکی نگرانی میں مقامی اساتذہ کے تعاون سے پروگرام منعقد کئےجاتےہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...