زبردست بارش؛ سکلیشپور میں چٹان کھسکنے سے کاروار۔بنگلور ٹرین سروس معطل؛ مینگلور کے قریب چارمڑی گھاٹ کا راستہ بھی بند؛ اسکولوں اور کالجوں میں پھر چھٹی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th August 2019, 12:27 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 8/اگست (ایس او نیوز)  مغربی گھاٹ کے علاقوں میں بھاری بارش اور سکلیشپور اور سبرا منیا روڈ   پر چٹانیں کھسکنے کی وارداتوں کے بعد  مینگلور سے بنگلور کے درمیان ٹرین سروس بند کردی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کل 9 اور 10 اگست کو بھی  ٹرین سروس بند رہے گی۔ حکام کے مطابق سکلیشپور اور سبرایا منیا میں چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے کاروار۔بنگلورکے یشونت پور جانے والی ٹرین سروس بھی روک دی گئی ہے۔ اسی طرح واپس آنے والی ٹرین سروس بھی معطل ہے۔

اُدھرمینگلور کے قریب  چارمڑی گھاٹ پر بھی چٹانیں کھسکنے  کی وارداتوں نے ضلع جنوبی کینرا کے ڈپٹی کمشنر سسی کانت سینتھل کو چارمڑی گھاٹ پر سواریوں کی نقل وحمل کو روکنے پر مجبور کردیاہے۔ خیال رہے کہ چارمڑی گھاٹ  ساحلی اضلاع کو ریاست کرناٹک کے دیگر حصوں سے جوڑتا ہے۔ اسی گھاٹ پر نیشنل ہائی وے  73 گذرتا ہے جو مینگلور کو چکمنگلور سمیت دیگر شہروں سے جوڑتا ہے۔

ویسے تو بارش کا زور پہلے کے مقابلے  کافی کم پڑچکا ہے لیکن زوردار بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، البتہ  گھاٹ کے علاقوں میں ہورہی زبردست بارش کا راست اثر ساحلی اضلاع میں پڑ رہا ہے جہاں کا پانی بہتا ہوا سیدھے ضلع جنوبی کینرا، اُڈپی اور  شمالی کینرا کے علاقوں میں پہنچتا ہے جس کے نتیجے میں ان اضلاع کی ندیوں میں  طغیانی آگئی ہے اور ندیاں بھرنے کی وجہ سے پانی  باہر راستوں پر بھی بہہ رہاہے۔ بارش کی وجہ سے کئی جگہوں پر راستے، بریج اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ضلع شمالی کینرا میں  گذشتہ روز ہی  ایک شخص  کی چلتی بائک پر درخت گرنے سے موت واقع ہوگئی تھی،  اس کے علاوہ  ایک ہفتہ سے جاری بارش سے ساحلی اضلاع میں مزید کسی  جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 

اسکولوں اور کالجوں میں پھر چھٹی:  ساحلی علاقوں میں بارش سے ہوئے نقصانات کو دیکھتے ہوئے  اور طلبا کو اسکولوں اور کالجوں تک پہنچنے میں ہورہی دشواریوں کو دیکھتےہوئے ضلع جنوبی کینرا، ضلع اُڈپی اور ضلع شمالی کینرا ، تینوں ڈپٹی کمشنروں نے اپنے اپنے اضلاع میں  کل جمعہ کو بھی اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی  ایک ساتھ کل چوتھے روز تعلیمی اداروں میں چھٹی ڈکلیر کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: مرڈیشور میں راہ چلتی خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش ہوگئی ناکام؛ علاقہ میں تشویش کی لہر

تعلقہ کے مرڈیشور میں ایک خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش اُس وقت  ناکام ہوگئی جب اُس نے ہاتھ پکڑ کھینچتے وقت چلانا اور مدد کے لئے پکارنا شروع کردیا،  وارات  منگل کی شب قریب نو بجے مرڈیشور کے نیشنل کالونی میں پیش آئی۔واقعے کے بعد بعد نہ صرف مرڈیشور بلکہ بھٹکل میں بھی تشویش کی لہر ...

کیا شمالی کینرا سے شیورام ہیبار کے لئے وزارت کا قلمدان محفوظ رکھا گیا ہے؟

کرناٹکاکے وزیراعلیٰ  ایڈی یورپا نے دو دن پہلے اپنی کابینہ کی جو تشکیل کی ہے اس میں ریاست کے 13اضلاع کو اہمیت دیتے ہوئے وہاں کے نمائندوں کو وزارتی قلمدان سے نوازا گیا ہے۔اور بقیہ 17اضلاع کو ابھی کابینہ میں نمائندگی نہیں دی گئی ہے۔

ساگر مالا منصوبہ: انکولہ سے بیلے کیری تک ریلوے لائن بچھانے کے لئے خاموشی کے ساتھ کیاجارہا ہے سروے۔ سیکڑوں لوگوں کی زمینیں منصوبے کی زد میں آنے کا خدشہ 

انکولہ کونکن ریلوے اسٹیشن سے بیلے کیری بندرگاہ تک ’ساگر مالا‘ منصوبے کے تحت ریلوے رابطے کے لئے لائن بچھانے کا پلان بنایا گیا اور خاموشی کے ساتھ اس علاقے کا سروے کیا جارہا ہے۔

ماڈرن زندگی کا المیہ: انسانوں میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان۔ ضلع شمالی کینرا میں درج ہوئے ڈھائی سال میں 641معاملات!

جدید تہذیب اور مادی ترقی نے جہاں انسانوں کو بہت ساری سہولتیں اور آسانیاں فراہم کی ہیں، وہیں پر زندگی جینا بھی اتنا ہی مشکل کردیا ہے۔ جس کے نتیجے میں عام لوگوں اور خاص کرکے نوجوانوں میں خودکشی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔

منگلورو پولیس نے ایک اور مشکوک کار کو پکڑا؛ پنجاب نمبر پلیٹ والی کار کے تعلق سے پولس کو شکوک و شبہات

دو دن دن پہلے لٹیروں اور جعلسازوں کی ایک ٹولی کے قبضے سے منگلورو پولیس نے ایسی کار ضبط کی تھی جس پر نیشنل کرائم انویسٹی گیشن بیوریو، گورنمنٹ آف انڈیا لکھا ہوا تھا۔اب مزید ایک مشکوک کار کو پولیس نے اپنے قبضے میں لیا ہے۔ جس پر بھی گورنمینٹ آف انڈیا لکھا ہوا ہے۔

ریاستی حکومت نے آئی ایم اے فراڈ کیس کی جانچ سی بی آئی کے حوالے کیا

ریاست کی سابقہ کانگریس جے ڈی ایس حکومت کے دور میں کی گئی مبینہ ٹیلی فون ٹیپنگ کی سی بی آئی جانچ کے ا حکامات صادر کرنے کے دودن بعد ہی آج ریاستی حکومت نے کروڑوں روپیوں کے آئی ایم اے فراڈ کیس کی جانچ سی بی آئی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کیا شمالی کینرا سے شیورام ہیبار کے لئے وزارت کا قلمدان محفوظ رکھا گیا ہے؟

کرناٹکاکے وزیراعلیٰ  ایڈی یورپا نے دو دن پہلے اپنی کابینہ کی جو تشکیل کی ہے اس میں ریاست کے 13اضلاع کو اہمیت دیتے ہوئے وہاں کے نمائندوں کو وزارتی قلمدان سے نوازا گیا ہے۔اور بقیہ 17اضلاع کو ابھی کابینہ میں نمائندگی نہیں دی گئی ہے۔

بنگلورو: نشے میں دھت شخص نے فٹ پاتھ پر 7 لوگوں کو کچل دیا

شراب کے نشے میں دھت ایک شخص نے بہت تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر چڑھا دی اور فٹ پاتھ پر چل رہے 7 افراد اس کار کی زد میں آ گئے۔ زخمیوں کو فوراً اسپتال پہنچایا گیا اور خبر لکھے جانے تک ان لوگوں کی حلات نازک بنی ہوئی ہے۔ یہ واقعہ بینگلورو کے ایچ ایس آر لے آؤٹ علاقے کا ہے۔