منگلورو میں کولشیکر کے قریب ریلوے پٹری پر زمین کھسک گئی؛ مینگلور سے گوا اورممبئی جانے والی ٹرین سروس متاثر؛ کئی ٹرینیں رد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd August 2019, 8:45 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو23/اگست (ایس او نیوز) تعلقہ کے کُولشیکر کے قریب پہاڑی  زمین کھسکنے  سے ریلوے ٹریک پر بہت ہی زیادہ مٹی اور کیچڑ کا ڈھیر لگ گیا  جس  کے نتیجے میں کئی ٹرینوں کو رد کیا گیا ہے تو وہیں  منگلورو اور اس روٹ پر آگے کی طرف جانے اور منگلورو کی طرف سے گوا اور ممبئی کی طرف چلنے والی ٹرین سروس متاثر ہوگئی ہے۔  واردات جمعہ کو پیش آئی ۔

ذرائع سے ملی  اطلاع کے  مطابق ممبئی سے کیرا لہ جانے والی کونکن ریلوے کی نیتراوتی ایکسپریس جوکٹّے کے مقام پر رک گئی ہے۔ اب وہ اسی مقام سے واپس لوٹ رہی ہے۔ اسی طرح متسیا گندھا ایکسپریس سورتکل کے پاس روک لی گئی ہے، اور اب اسے وہیں سے ممبئی کے لئے واپس لوٹایا گیا ہے۔ ممبئی سی ایس ٹی ایکسپریس ٹرین کو بھی سورتکل اسٹیشن پر روک کر وہیں سے ممبئی کے لئے واپس روانہ کیا جارہا ہے۔ جبکہ گوا  انٹرسٹی ٹرین سروس کو منسوخ کردیا گیا ہے اور گوا منگلورو پاسنجر ٹرین کو  تھوکور کے مقام پر روک کر واپس بھیجا گیا ہے۔

 اس دوران متعلقہ محکمہ کے افسران اور عملے کی طرف سے ریلوے لائن سے ملبہ ہٹا نے کا کام تیزی سے کیا جارہا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل تعلقہ بیلکے ہائی اسکول میں ایندھن کے صحیح استعمال پر آئیل کمپنی بیلگام کے ریجنل مینجر کا خطاب

جہاں بھی ایندھن کا استعمال کریں ہم ضرورت کے تحت کریں آج کل ایندھن کازیادہ تر غلط استعمال ہورہاہے جس کے نتیجے  میں آئندہ حالات  بگڑ سکتےہی۔ آئی اؤ سی ایل  بیلگام کے چیف ریجنل مینجر وی رمیش بابو نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

کاروار: ای۔جائیداد کے متعلق الجھن اور پیچیدگی پیدا نہ کریں : وڈیوکانفرنس کے ذریعے ڈی سی کی ضلع و تعلقہ جات افسران کو ہدایت

اترکنڑا ضلع کے شہری علاقوں میں 95فی صد ای ۔ جائیداد کا سافٹ وئیر تیار ہے۔ مقامی افسران کسی بھی پیچیدگی کو جگہ نہ دیتے ہوئے سرگرم ہونے کی ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے ہدایات جاری کی ہیں۔

ضلع پنچایت سی ای او کے حکم پر بھٹکل تحصیلدار نے ہٹائیں مرڈیشور میں غیرقانونی دکانیں

ترکنڑا ضلع پنچایت چیف ایکزی کوٹیو آفسر(سی ای او)  محمد روشن کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے بھٹکل تحصیلدارکی قیادت میں ریوینیو ڈپارٹمنٹ کے افسران نے جمعرات کو دکانداروں کی مخالفت کے باوجود مرڈیشور کے سڑک کنارے بنی ہوئی غیر قانونی دکانوں کو ہٹانے کی کارروائی انجام دی۔

بھٹکل کاراسٹریٹ پر رات کے اندھیرے میں کچرا پھینکنے والوں کا بالاخر پتہ چل گیا، سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا منظر

یہاں کار اسٹریٹ جیسی مصروف سڑک پر رات کے اندھیرے میں کچرے کا ڈھیر لگانے والوں سے عوام اور دکاندار بہت ہی زیادہ پریشان تھے اور کچرہ پھینکنے والوں کا پتہ لگانے کی کوششوں میں مصروف تھے، مگر بدھ کی شام کو بالاخر ایک رکشہ سے کچرہ پھینکنے کا منظر قریب میں واقع سی سی  ٹی وی کیمرے میں ...

ضلع پنچایت سی ای او کے حکم پر بھٹکل تحصیلدار نے ہٹائیں مرڈیشور میں غیرقانونی دکانیں

ترکنڑا ضلع پنچایت چیف ایکزی کوٹیو آفسر(سی ای او)  محمد روشن کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے بھٹکل تحصیلدارکی قیادت میں ریوینیو ڈپارٹمنٹ کے افسران نے جمعرات کو دکانداروں کی مخالفت کے باوجود مرڈیشور کے سڑک کنارے بنی ہوئی غیر قانونی دکانوں کو ہٹانے کی کارروائی انجام دی۔

بھٹکل نوائط کالونی کے عوام کی ہیسکام سے شکایت؛ 15 دنوں کی زائد میٹر ریڈنگ کے ساتھ تھمایاجارہا ہے بِل

بھٹکل ہیسکام کی جانب سے ہر ماہ 4, 5 اور 6  تاریخ کو گھروں میں دیا جانے والا بِل 18, 19 اور 20 تاریخوں کو دیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں  12 سے 15 دنوں کی میٹر  Reading زائد ہوجاتی ہے اور ریڈنگ مطلوبہ یونٹ سے زائد ہونے کی صورت میں ہیسکام کی طرف سے پینالٹی بھی ڈالی  جاتی ہے، اس طرح کی شکایتیں ...

بھٹکل بحرہ عرب میں 4دنوں سے لاپتہ ماہی گیری کشتی بر آمد

چار دن پہلے  سمندر میں مچھلی شکار کے دوران اچانک رابطہ ٹوٹ کر لاپتہ ہو نے سے اضطراری کیفیت پیدا ہوگئی تھی۔ مسلسل تلاش کے بعد بھٹکل بندرگاہ سے 30ناٹیکل میل دوری پر بدھ کو ماہی گیر کشتی کا پتہ چلنے کا واقعہ پیش آیاہے۔

بھٹکل تعلقہ جنگلاتی علاقے کو شراوتی جنگلاتی زون میں شامل کرنے کے خلاف 10/اکتوبر کو بھٹکل میں ہوگا زبردست احتجاجی مظاہرہ

بھٹکل تعلقہ جنگلاتی علاقے میں شراوتی جنگلاتی زون میں شامل کیے جانے کے خلاف جنگلاتی زمین پر حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی اتی کرم داروں کی ہوراٹا سمیتی سرسی اور بھٹکل تعلقہ یونٹ کے اشتراک سے 10/اکتوبر  کوصبح دس بجے بھٹکل میں زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔