کرایہ ادا کرو یا مکان خالی کردو۔افغانی طالبات کو مکان مالکان کی وارننگ

Source: S.O. News Service | Published on 28th August 2021, 10:50 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍اگست (ایس او نیوز) افغانستان میں طالبان کے حملے اور قبضے ہنوز جاری ہیں لیکن ہندوستان کے مختلف شہروں میں زیر تعلیم طلبا بالخصوص طالبات کو مختلف مشکلات کا سامنا ابھی سے ہے۔ایسے وقت میں انہیں راحت پہنچانے کے لئے سکیولر، امن اور انصاف پسند لوگوں کو آگے آنا چاہئے۔جنگ میں گھرے اس ملک کے سینکڑوں طالبات جو بنگلور میں زیر تعلیم ہیں،انہیں مختلف مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے۔ان میں سے اکثر اگلے ماہ اپنی کرایہ کی رہائش گاہوں سے باہر نکالے جانے کا بھی خدشہ ہے۔انہیں اس بات کا علم نہیں کہ ان کے والدین اگلے ماہ تک ان کے اخراجات کی رقم روانہ کریں گے بھی یا نہیں۔جو طالبات اپنے سال آخر کے سیمسٹر امتحانات دے چکے ہیں ان کے بیک لاگس رہ جانے سے پریشان ہیں۔جبکہ جونیئرس اپنی امتحان کی فیس ادا کرنے کو لے کر پریشان ہیں۔شہر بنگلور کے مختلف علاقوں میں مالک مکان افغانی طالبات سے کرایہ کا مطالبہ کرنا شروع کردیا ہے۔ان افغانی طالبات کو سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ اگر کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک مکان گھروں کو خالی کرنے کو کہیں تو وہ کہاں جائیں۔حالانکہ صورتحال ایسی ہے کہ افغانی طلبا800روپئے تا 3ہزار روپئے امتحانی فیس ادا کرنے کیلئے بھی جدوجہد کررہے ہیں۔اکثر مالک مکان نے انہیں انتباہ کردیا ہے کہ اگر وہ کرایہ ادا نہیں کرسکتے توانہیں مکانات خالی کرنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق افغان کے اکثر طلبا خود مالی مدد اور اسکالرشپ کے بھروسہ یہاں آکر تعلیم حاصل کررہے ہیں۔انہیں یہ خوف ہے کہ ان کے گھروں سے مالی مدد کے بغیر وہ کس طرح زندگی گزاریں گے۔اس مسئلہ کا حل نکالنے فیڈریشن آف انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن (ایف آئی ایس اے بی) بنگلور نے یونیورسٹیوں اور حکومت کو مکتوب لکھا ہے۔لیکن ان سے اب تک کوئی جواب نہیں آیا۔ ایک سویڈن کے باشندے منتظر محمدن جو ایم بی اے کے طالب علم ہونے کے ساتھ ساتھ ایف آئی ایس اے بی کے صدر بھی ہیں، نے بتایا کہ شہر بنگلور میں افغانستان کے تقریباً 250طلباء ہیں جو مختلف کالجوں میں زیر تعلیم ہیں۔ان میں سے اکثر کو ماہانہ300 ڈالرس (16 ہزار تا 18ہزار روپئے) ان کے اہل خانہ سے موصول ہوتے ہیں۔طلباء اسی رقم سے مکان کا کرایہ، خوراک اور بنیادی ضروریات پر خرچ کرتے ہیں۔افغانی خاتون نے کہا کہ ہمارے خواب اس وقت چکنا چور ہوگئے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔