چاند کی سطح پر وکرم لینڈر کا پتہ لگانے میں اسرو کامیاب: رابطہ قائم کرنے کی کوشش جاری

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2019, 11:12 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو،9؍ستمبر(ایس او  نیوز) ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو کے سربراہ کے شیون نے یہ اعتراف کرتے ہوئے کہ مشن چندرا یان 2میں شامل وکرم ماڈیول کی چاند پر لینڈنگ ناکام رہی یہ کہا ہے کہ وکرم ماڈیول کا چاند کی سطح پر پتہ لگالیا  گیا ہے۔

انہوں نے اتوار کے روز ایک اخباری کانفرنس میں کہا کہ ’’ہم نے  لینڈر وکرم کے لوکیشن کا پتہ لگا لیا ہے۔ آربیٹر میں لگے ہائی ریزولیوشن کیمرے نے لینڈر کی ایک تھرمل امیج بھی کھینچی ہے۔ حالانکہ تاحال لینڈر سے کسی طرح کا رابطہ قائم نہیں ہو پایا ہے۔ ہم لگاتار اس سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جلد ہی اس حوالہ سے معلومات دی جائے گی۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ شاید ورکم کی چاند کی سطح پر شدت کے ساتھ لینڈنگ کے نتیجے میں اس سے رابطہ منقطع ہوگیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چندرا یان 2کے آربیٹر نے چاند پر وکرم کی نشاندہی کی ہے۔ وکرم آربیٹر چاند کے مدار کا پچھلے دو دن سے چکر کاٹ رہا ہے۔آئندہ ایک سال تک آربیٹر چاند کے چکر کاٹتا رہے گا۔ اس آربیٹر سے جس کا وزن 2379کلو گرام ہے پے لوڈ جوڑے گئے ہیں جو چاند کے موسمیات کا جائزہ لے کر اسرو کو تفصیلات فراہم کرتے رہیں گے۔ اس میں لگے کیمروں کی مدد سے چاند پر وکرم ماڈیول کی نشاندہی ممکن ہو سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرو کی طرف سے وکرم لینڈر سے رابط قائم کرنے کی کوشش اب بھی جاری ہے۔ لیکن اس سے رابطہ بحال ہونے کی امید بہت کم ہے۔انہوں نے کہا کہ چاند کے جنوبی خطے میں وکرم کی آسان لینڈنگ کروانے میں اسرو کی کوشش ناکام رہی ہے۔ چاند کی سطح پر اترتے ہوئے 2.1کلومیٹر کی دوری پر وکرم لینڈر کا اسرو سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وکرم لینڈر کامیابی سے چاند پر اترجاتا تو سویت یونین،امریکہ اور چین کے بعد چاند پر سافٹ لینڈنگ میں کامیابی حاصل کرنے والے ممالک میں ہندوستان بھی شامل ہوجاتا۔تقریباً ایک دہائی قبل مشن چندرا یان۔1ہوا تھا اور اس مشن کے ذریعے آربیٹر کو چاند کے مدار میں داخل کیا گیا۔ مشن چندرایان 2پر اسرو نے 978کرڑ روپے خرچ کئے۔اس میں سیٹلائٹ پر 603کروڑ روپے اور جی ایس ایل وی راکٹ پر 375کروڑ روپے صرف کئے گئے-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...