زمین کے سروے کے لئے70لاکھ روپئے رشوت کی مانگ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر سمیت4ملاز مین کے مکانوں پراے سی بی کے چھاپے

Source: S.O. News Service | Published on 28th August 2021, 11:07 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍اگست(ایس او  نیوز) انسداد بد عنوانی بیورو(اے سی بی) بنگلور یونٹ کے افسران نے محکمہ مال گزاری کے شعبہئ اراضی دستاویزات کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر آنند کمار اور کنٹراکٹ پر کام کر رہے ملاز م ا میش کمار کو گرفتار کیا ہے۔

اے سی بی افسران نے آنند کمار کے مکان پر چھاپہ مار کر نقد25.30لاکھ روپئے اور70لاکھ روپئے کے تین چیک سمیت دیگر دستاویزات ضبط کئے ہیں۔افسران نے امیش کمار کے علاوہ شعبہئ کے اسسٹنٹ ڈائرکٹرسمالتا اور سروئیر سرینواس چار کی رہائش گاہ پر چھاپے مارکر کر غیر قانونی طریقہ سے خریدے گئے اثا ثوں کے دستا ویزات ضبط کئے ہیں۔افسران ضبط شدہ جائیداوں کی قیمتوں کا اندازہ لگا رہے ہیں۔

اے سی بی افسران نے بتا یا کہ بنگلور دیہی ضلع ناگا داساپورہ دیہات کے رہنے والے ایک کسان کی ز مین کاتنازعہ چل رہا تھا،اس دوران ہائی کورٹ نے محکمہ مال گزاری کو کدرے گیرے دیہات میں واقع اس کسان کی ز مین کا سروے کر کے دستاویزات فراہم کر نے کا حکم دیا تھا۔

انہوں نے بتا یا کہ مذکورہ کسان عدالت کا حکم لے کر بنگلور ساؤتھ تعلقہ کے محکمہ مال گزاری کے دفتر پہنچا وہاں اس نے اسسٹنٹ ڈائرکٹر آنند کمار سے ملاقات کی،آنند کمار نے سروے کر کے دستاویزات فراہم کر نے کے لئے70لاکھ رشوت کی مانگ کی،اس کسان نے پیشگی کے طور پر20لاکھ روپئے پیش کئے،اس کے باوجود آنند کمار بقیہ50لاکھ روپئے کی رشوت کے لئے دباؤ ڈالنے لگا تا۔ کسان نے ما یوس ہو کر اے سی بی میں شکایت درج کروادی اس شکایت پر اے سی بی افسران نے آنند کمار اور امیش کمار کے علاوہ سما لتا اور سرینواس آچاریہ کے مکانوں پر چھاپے مارکر کئی دستا ویزات ضبط کئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...