لالو پرساد یادو نے پی ایم مودی پر کیا طنز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th April 2019, 9:27 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،13؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات میں تشہیرسے دور چارہ گھوٹالہ معاملے میں سزا کاٹ رہے لالو پرساد یادو نے ٹویٹر کے ذریعے اپنی موجودگی درج کرا رہے ہیں۔لالو پرساد یادو نے پی ایم مودی پر اپنے ہی انداز میں طنز کیا ہے۔انہوں نے ڈبسمیش ڈاٹ کوم ایپلی کیشنز کے ذریعے پی ایم مودی کی پرانی تقریروں کو ایک ساتھ جوڑتے ہوئے ایک مذاہیہ ویڈیو بنا دیا اور اس ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ ہے۔لالو پرساد یادو نے اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن لکھا ہے کہ مفت میں لے لو 15 لاکھ، اچھے دن اور جملہ۔اس ویڈیو میں آر جے ڈی سربراہ نے پی ایم مودی کے بیانات کے ساتھ لپسنگ کی ہے، جہاں مودی عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اچھے دن آئیں گے۔ویڈیو کی شروعات ہوتی ہے میرے ملک کے پیارے بھائیوں اور بہنوں سے، اس کے بعد اچھے دن کا ڈائیلاگ شامل کر دیا گیا ہے۔پھر 15 لاکھ کے ڈائیلاگ کا اضافہ کیا ہے اور آخر میں امت شاہ کا وہ بیان جہاں انہوں نے 15 لاکھ کی بات کو انتخابی جملہ قرار دیا تھا۔بتا دیں کہ 1977 کے بعد ایسا پہلی بار ہو گا کہ لالو پرساد یادو کسی بھی انتخابی مہم میں شامل نہیں ہو رہے ہیں۔بتا دیں کہ 2014 کے لوک سبھا انتخابات اور 2015 میں بہار اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کے لئے لالو پرساد نے تشہیر کی تھی، حالانکہ اس وقت بھی وہ جیل سے ضمانت پر باہر آئے تھے۔لیکن اس بار ضمانت نہیں ملی۔حال ہی میں انہوں نے معلومات دی تھی کہ میرا ٹوئٹر ہینڈل کسی دوسرے کی طرف سے استعمال کیا جا رہا ہے۔اس پر لکھے گئے پیغام میری طرف ہی مانے جائیں گے۔واضح رہے کہ لالو پرساد کو نو سو کروڑ روپے سے زیادہ کے چارہ گھوٹالے سے متعلق تین مقدمات میں مجرم ٹھہرایا جا چکا ہے۔یہ معاملے 1990 کی دہائی میں، جب جھارکھنڈ بہار کا حصہ تھا، دھوکے سے گلہ محکمہ کے خزانے سے فنڈز نکالنے سے متعلق ہیں۔لالو پرساد نے ہائی کورٹ میں ضمانت کے لئے اپنی عمر اور کمزور صحت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ذیابیطس، بلڈ پریشر اور بہت سے دیگر بیماریوں کا شکار ہیں اور انہیں چارہ گھوٹالے سے متعلق ایک معاملے میں پہلے ہی ضمانت مل گئی تھی۔آر جے ڈی سربراہ کو جھارکھنڈ میں واقع دیوگھر، دمکا اور چائی باسا کے دو خزانہ سے فنڈز نکالنے کے جرم میں مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...