لالویادو کو چارہ گھوٹالے کے دیوگھر معاملے میں ضمانت،فی الحال جیل میں رہیں گے
رانچی،12/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) لالو پرساد کو چارہ گھوٹالے کے دیوگھرمعاملے میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے جمعہ کوضمانت دے دی لیکن دودیگرمعاملات میں ضمانت نہ ملنے کی وجہ سے وہ جیل سے رہا نہیں ہو سکیں گے۔لالو پرساد کی ضمانت عرضی پر جسٹس اپریش کمارسنگھ نے سماعت کی اور انہیں راحت فراہم کی۔عدالت نے آدھی سزا کاٹنے کی بنیاد پر انہیں ضمانت دی ہے۔دیوگھرخزانہ سے غیرقانونی طورپرنکالی گئی رقم کے معاملے میں لالویادو کوساڑھے تین سال کی ملی ہے۔اسی معاملے میں انہوں نے ضمانت مانگی تھی۔فی الحال دو مقدمات میں سزا ہونے کی وجہ سے لالو کو جیل میں ہی رہنا ہوگا۔