چارہ گھوٹالہ معاملے میں حاضر ہوئے لالو

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2021, 10:54 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پٹنہ،24؍نومبر (ایس او نیوز؍یواین آئی) غیر منقسم بہار کے مشہور چارہ گھوٹالہ کے ایک اہم معاملے میں ملزم ریاست کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو آج پٹنہ واقع مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت میں حاضر ہوئے - چارہ گھوٹالہ معاملوں کی سماعت کے لئے تشکیل سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج پرجیش کمار کی عدالت میں بیٹھتے ہی مسٹر یادو اپنے وکیل سدھیر کمار سنہا، پربھات کمار اور اعجاز حسین کے ساتھ حاضر ہوکر اپنی موجودگی درج کرائی - ساتھ ہی مسٹر یادو کی جانب سے آج عدالت میں وکیلوں کا وکالت نامہ بھی داخل کیا گیا - مسٹر یادو کی حاضری کے دوران کورٹ کے سکیوریٹی انتظامات سخت کئے گئے تھے - مسٹر یادو کورٹ احاطہ میں قریب پانچ منٹ تک رکے - اس دوران مسٹر یادو نے عدالت سے خود کہاکہ وہ بیمار چل رہے ہیں، اس لئے ہر ایک تاریخ پر حاضر نہیں رہ سکیں گے لیکن جب بھی ضرورت ہوگی اور عدالت کا حکم ہوگا تو وہ حاضر رہیں گے - گذشتہ تاریخ پر عدالت نے سبھی ملزمین کو عدالت میں جسمانی طور پر حاضر ہونے کا حکم دیا تھا- اسی حکم پر عمل کرتے ہوئے مسٹر لالو پرسادیادو آج جسمانی طور سے حاضر ہوئے تھے - آج عدالت میں مسٹر یادو سمیت چار ملزمین جسمانی طور سے حاضر ہوئے جبکہ15ملزمین کی جانب سے وکالتاً حاضری دی گئی - عدالت نے معاملے میں 30نومبر2021کی آئندہ کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سی بی آئی کو اپنے گواہ پیش کرنے کا حکم دیا- معاملہ غیر منقسم بہار کے بانکا ذیلی خزانے سے فرضی دستاویز کی بنیاد پر مویشی محکمہ میں لگ بھگ46لاکھ روپے کی غیر قانونی نکاسی کا ہے - سی بی آئی نے اس معاملے کی ایف آئی آر سال1996میں آر سی63A/1996کے طور پر درج کی تھی - اس معاملے میں سی بی آئی نے44لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی لیکن سماعت کے دوران کئی ملزمین کی موت ہوچکی ہے، جس کے بعد28ملزمین کے خلاف سماعت زیر التوا ہے -

ایسا سمجھا جارہاہے کہ ان 28ملزمین میں سے بھی کئی لوگوں کی موت ہوچکی ہے - یہی وجہ ہے کہ عدالت نے ملزمین کو جسمانی طور سے حاضر رہنے اور معاملے میں مناسب پیروی کرنے کی ہدایت دی تھی - معاملہ پہلے سے ہی سی بی آئی کی جانب سے گواہی کیلئے زیر التوا ہے -

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔