لال چند راجپوت کو زمبابوے کا چیف کوچ مقرر کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th May 2018, 12:19 PM | اسپورٹس |

ممبئی ،18مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ہندوستان کے سابق کوچ لال چند راجپوت کو آج زمبابوے کرکٹ ٹیم کا چیف کوچ مقرر کیا گیا۔راجپوت نے زمبابوے کے سابق فاسٹ بولر ہیتھ اسٹریک کی جگہ لی جنہیں مارچ میں ٹیم کے اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہونے کی وجہ سے برخاست کر دیا گیا تھا۔راجپوت نے کہاکہ انہوں نے مجھ سے بدھ کو رابطہ کیا۔یہ میرے لئے زمبابوے کرکٹ کو آگے لے جانے کا اچھا موقع ہے۔زمبابوے نے بھی اس سلسلے میں ٹویٹ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی