صدر جمہوریہ سے ملا کانگریس کا وفد، مرکزی وزیر مملکت کی برطرفی کا کیا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2021, 11:50 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) لکھیم پور کھیری معاملہ پر کانگریس کے ایک اعلی سطحی وفد نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔ پانچ ارکان کے اس وفد میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، غلام نبی آزاد، ملیکارجن کھڑگے اور اے کے انٹونی شامل تھے۔ پرینکا گاندھی جو اس معاملہ کو لے کر بہت سنجیدہ ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سارے معاملہ کی منصفانہ جانچ ہو۔

ذرائع کے مطابق صدر جمہوریہ نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ آج ہی اس معاملہ پر حکومت سے بات کریں گے۔ پرینکا گاندھی نے بتایا کہ وفد نے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ امور اجے مشرا ٹینی کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ متاثرہ خاندان صرف انصاف چاہتے ہیں اور وہ موجودہ جج سے معاملہ کی جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ وزیر مملکت کی برطرفی کا مطالبہ کانگریس کی مانگ نہیں ہے، ہمارے ساتھیوں کی مانگ نہیں ہے یہ عوام کی مانگ ہے اور متاثرہ کسان خاندانوں کی مانگ ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ لکھیم پور کھیری کے متاثرہ خاندانوں کا مطالبہ ہے کہ جس نے بھی ان کے بیٹے کا قتل کیا ہے اسے سزا ملنی چاہئے اور یہ بھی کہا کہ جس شخص پر قتل کا الزام ہے اس کے والد ملک کے وزیر مملکت برائے داخلہ امور ہیں اور جب تک وہ عہدے پر فائز ہیں تب تک اس معاملہ میں متاثرین کو انصاف نہیں ملے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...