لکھیم پور کھیری تشدد: مرکزی وزیر کے بیٹے کو گرفتار کرنے والے ایس آئی ٹی چیف کا تبادلہ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd October 2021, 10:47 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،22؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کی یوگی حکومت نے لکھیم پور کھیری واقعہ کی جانچ کرنے والے ایس آئی ٹی چیف اوپیندر اگروال سمیت چھ آئی پی ایس افسروں کا تبادلہ کر دیا ہے۔ ابھی تک ڈی جی پی ہیڈکوارٹر سے جڑے رہے اگروال کو ڈی آئی جی دیوی پاٹن رینج بھیجا گیا ہے۔ حالانکہ پولیس ڈی جی پی مکل گویل نے کہا کہ اوپیندر اگروال ایس آئی ٹی کے چیف بنے رہیں گے۔ جمعہ کو ٹرانسفر کیے گئے افسروں میں تین انسپکٹر جنرل رینک کے اور تین ڈپٹی انسپکٹر جنرل رینک کے ہیں۔

ریاستی حکومت کے ذریعہ لکھیم پور کھیری تشدد کی جانچ کے لیے خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تشکیل کی گئی تھی، جس میں چار کسانوں سمیت آٹھ لوگ مارے گئے تھے۔ دیگر کا تبادلہ ڈی آئی جی دیوی پاٹن، راکیش سنگھ کو اسی عہدہ پر پریاگ راج میں منتقل کیا گیا ہے، جب کہ آئی جی پریاگ راج کے پی سنگھ نئے آئی جی، ایودھیا رینج ہوں گے۔

ایودھیا رینج کے پولیس انسپکٹر جنرل (آئی جی پی) سنجیو گپتا کو ڈی جی پی ہیڈکوارٹر میں آئی جی لاء اینڈ ایڈمنسٹریشن اور راجیش مودک کو نیا آئی جی بستی رینج بنایا گیا ہے۔ بستی رینج کے آئی جی انل کمار رائے کو اسی عہدہ پر پروونشیل آرمڈ کانسٹبلری (پی اے سی) میں منتقل کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...