یوپی: لکھیم پور کھیری میں دلخراش سڑک حادثہ، بس اور ٹرک کے تصادم میں 8 افراد ہلاک، 25 سے زائد زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2022, 9:48 PM | ملکی خبریں |

لکھیم پور کھیری،28؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں آج صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ معلومات کے مطابق بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 8 افراد جاں بحق، جب کہ 25 زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ لکھیم پور کھیری ضلع کے عیسی نگر تھانہ علاقے کی کھماریا پولیس چوکی کے نزدیک شاردا ندی کے پل پر درجنوں مسافروں سے بھری ایک نجی بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔

رپورٹ کے مطابق نجی بس دھورہہ سے تقریباً 50 مسافروں کو لے کر صبح تقریباً 7.30 بجے لکھیم پور کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ راستہ میں وہ شاردا ندی کے پل پر لکھیم پور سے بہرائچ جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

بس اور ٹرک کے درمیان آمنے سامنے کا تصادم اتنا زوردار تھا کہ بس میں بیٹھے نصف درجن سے زائد افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور دو درجن سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اندور سے برولی پہنچی

 کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا چھٹے دن آج صبح اندور سے مدھیہ پردیش کے برولی گاؤں کی طرف روانہ ہوئی۔ ان کے ساتھ کانگریس کے درجنوں سینئر رہنما اورافسران کے علاوہ ہزاروں کارکنان بھی موجود ہیں۔

مہاراشٹر میں ریلوے فٹ اوور برڈج کاحصہ گرپڑا 20افراد سے زیادہ زخمی،8کی حالت تشویشناک

) مہاراشٹر کے چندر پور میں بلارشاہ ریلوے اسٹیشن پر فٹ اوور برڈج کا ایک حصہ گرنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا- کئی مسافر تقریباً 60فٹ کی بلندی سے پٹری پر پل سے گر گئے- حادثے میں 20مسافر زخمی ہو گئے-8 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے-

گجرات کے نوجوان نوکریاں دینے کے جھانسے کو سمجھ چکے ہیں: ملکارجن کھرگے

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اتوار کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے نام پر صرف جھانسہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گجرات کے نوجوان اس کی اصلیت کو سمجھ چکے ہیں اور اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اس کا مناسب جواب ملے گا۔

راہل گاندھی نے 'بھارت جوڑو یاترا' میں چلائی بلیٹ موٹر سائیکل، پدیاترا میں انہیں دیکھنے کے لیے امڈا جم غفیر

مدھیہ پردیش میں کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' جاری ہے۔ پدیاترا میں کافی بھیڑ جمع ہو رہی ہے۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ پد یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔ راہل گاندھی کو آج 'بھارت جوڑو یاترا' کے دوران بلٹ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس جی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آگئی ...

مدھیہ پردیش کی شیوراج سنگھ حکومت عوام کو دے رہی ’انتخابی دھوکہ‘:میناکشی نٹراجن

حال ہی میں صدر دروپدی مرمو نے مدھیہ پردیش میں دو دن کا قیام کیا۔ ریاستی حکومت کی طرف سے شہڈول ضلع کے لال پور میں برسا منڈا جینتی کے موقع پر منعقدہ ’آدیواسی گورو دیوس‘ میں مدھیہ پردیش 'پی ای ایس اے' اصول کے باضابطہ نفاذ کا اعلان کیا گیا۔