پولیس کی ہمت نہیں کہ وزیر کے بیٹے سے پوچھ تاچھ کرے، یہ گلدستوں والا ریمانڈ ہے: راکیش ٹکیت

Source: S.O. News Service | Published on 12th October 2021, 11:50 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) لکھیم پور کھیری تشدد میں ہلاک کسانوں کی آج ’انتم ارداس‘ تھی جس میں کسانوں کے ساتھ ساتھ مختلف اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران و کارکنان کی بھی بڑی تعداد پہنچی۔ اس موقع پر بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے بی جے پی حکومت اور پولیس انتظامیہ کو بھی پرزور طریقے سے تنقید کا نشانہ بنایا۔ لکھیم پور تشدد کے اہم ملزم آشیش مشرا کی گرفتاری پر طنزیہ انداز میں انھوں نے پولیس سے کئی سوال بھی پوچھے۔

راکیش ٹکیت نے انتم ارداس میں جمع بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر ممکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کی گرفتاری کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’فی الحال ریڈ کارپیٹ گرفتاری ہوئی ہے۔ گلدستوں والا ریمانڈ ہے۔ کسی پولیس افسر کی ہمت نہیں کہ پوچھ تاچھ کرے۔‘‘ ٹکیت نے یہ بھی کہا کہ جب تک اجے مشرا کو وزارتی عہدہ سے ہٹا کر گرفتار نہیں کیا جاتا، کسانوں کی تحریک جاری رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ ’’باپ-بیٹے سے پوچھ تاچھ ہوگی، تبھی لکھیم پور کی سازش کا انکشاف ہوگا۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ لکھیم پور کھیری تشدد کے بعد انتظامیہ کے ساتھ سمجھوتہ کرانے کو لے کر راکیش ٹکیت پر سوال اٹھے تھے۔ اس تعلق سے صفائی پیش کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے کہا کہ ’’کہا جا رہا ہے کہ سمجھوتہ جلدی کروا دیا۔ سمجھوتہ سب نے مل کر کیا۔ دوسری طرف گھروں میں لاشیں رکھی تھیں۔ تحریک کو بگاڑنے والے لوگ ایسے الزام لگاتے ہیں۔‘‘

مرکزی وزیر مملکت راجیش مشرا کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے کہا کہ ’’استعفیٰ نہیں ہوگا تو یہاں سے تحریک کا اعلان کریں گے۔ لکھنؤ میں بڑی پنچایت ہوگی۔ ملک کے ہر ضلع میں ’استھی کلش‘ جائیں گے، لوگ خراج عقیدت پیش کریں گے۔ 24 اکتوبر کو لوگ انھیں ندی میں بہائیں گے، 26 تاریخ کو لوگ لکھنؤ آئیں گے۔‘‘ اس دوران دہلی سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کی طرف سے سنیوکت کسان مورچہ نے اعلان کیا کہ گاؤں میں جان گنوانے والے کسانوں کی یاد میں اسمارک بنایا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...