پی ایس ایل7 فائنل: ملتان سلطانز کو شکست، لاہور قلندرز پہلی بار چیمپئن بن گئی

Source: S.O. News Service | Published on 28th February 2022, 9:58 PM | اسپورٹس |

لاہور،28؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں ایونٹ کی فیورٹ اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو شکست دے کر لاہور قلندرز پہلی بار چیمپئن بن گئی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل کے چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔

پی ایس ایل میں ہر بار دل جیتنے والی لاہور قلندرز نے اس بار شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں ٹرافی بھی جیت لی۔

لاہور قلندرز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پی ایس ایل میں 11 میں سے 10 میچز جیتنے والی ملتان سلطانز 138 رنز ہی بناسکی۔

لاہور قلندرز کی طرف سے 69 رنز کی ذمے دارانہ باری کھیلنے والے محمد حفیظ نے عمدہ بولنگ بھی کروائی اور محمد رضوان اور امیر عظمت کی اہم وکٹیں لے کر میچ پر قلندرز کی گرفت مضبوط کردی۔

سلطانز کی طرف سے خوشدل شاہ 32، ٹم ڈیوڈ 27، شان مسعود 19، رئیلی روسو 15، محمد رضوان 14 اور عمران طاہر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

شاہین شاہ آفریدی نے فائنل میں 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اس طرح وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ 20 وکٹ لینے والے بولر بن گئے۔

لاہور قلندرز کی طرف سے زمان خان اور محمد حفیظ نے 2، 2 جبکہ ڈیوڈ ویسا اور حارث روف نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی، محمد حفیظ کو شاندار آل راؤنڈر پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل ایونٹ کے فائنل میچ کے آغاز سے ہی لاہور قلندرز دباؤ کا شکار نظر آئی، تاہم اس نے محمد حفیظ کی نصف سنچری، ہیری بروک اور ڈیوڈ ویسا کی برق رفتار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 180 رنز بنائے۔

پی ایس ایل 7 کے 13 میچز کے دوران 588 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر فخر زمان 12 کے مجموعے پر صرف 3 رنز بناکر آصف آفریدی کا شکار بن گئے۔

لاہور قلندرز کی دوسری وکٹ 23 کے اسکور پر گرگئی، ذیشان اشرف کو 7 کے انفرادی اسکور پر ڈیوڈ ویلی نے محمد رضوان کی مدد سے قابو کیا۔

ملتان سلطانز کو آصف آفریدی نے تیسری کامیابی عبداللہ شفیق کی صورت میں دلوادی، جو 14رنز بناکر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔

چوتھی وکٹ پر کامران غلام اور محمد حفیظ نے 54 رنز کی شراکت بنائی، 15 کے انفرادی اسکور پر کامران غلام لمبی شارٹ کھیلنے کے چکر میں بانڈری لائن پر کیچ ہوئے۔

اُن کی وکٹ آصف آفریدی کے حصے میں آئے، یوں ملتان سلطانز کے اسپنر نے 4 اوورز میں 19 رنز کے عوض 3 وکٹیں اپنے نام کرلیں۔

پانچویں وکٹ پر محمد حفیظ نے ہیری بروک کے ساتھ 58 رنز کی شراکت قائم کی اور اس دوران اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی،وہ 69 رنز کی باری کھیل کر شاہنواز دہانی کا شکار بن گئے۔

لاہور کے لیے مشکل وقت محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کی اور اس دوران 46گیندوں کا سامنا کیا ،9 چوکے اور 1 چھکا بھی لگایا، یہ اُن کی پی ایس ایل سیزن میں پہلی نصف سنچری تھی۔

چھٹی وکٹ پر ہیری بروک اور ڈیوڈ ویسا نے آخری 16 گیندوں پر برق 43 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی، بروک 22 گیندوں پر 41 اور ویسا نے 8 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے آصف آفریدی نے 3، ڈیوڈ ویلی اور شاہنواز دہانی نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی، اس کے ساتھ پی ایس ایل 7 میں شاہنوا ڈھانی ملتان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے۔

ملتان سلطانز محمد رضوان کی قیادت میں پی ایس ایل 7 میں 11 میچز کھیلے ہیں اور 10 میں اسے کامیابی ملی جبکہ ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کرکٹ ماہرین دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا فائنل بھرپور اور سنسنی خیز ہونے کی توقع ظاہر کرچکے اور ساتھ ہی ملتان سلطانز کو اس کی تسلسل کے ساتھ پرفارمنس پر فیورٹ قرار دیا۔

پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا یہ چوتھا ٹاکرا تھا، اس سے قبل دو میچز میں ملتان اور ایک میں لاہور نے فتح اپنے نام کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...