بنٹوال میں گھر کی تعمیر کے وقت سر پر پتھر گرنے سے مزدور ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th October 2020, 8:57 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 7؍اکتوبر (ایس او نیوز) قریبی تعلقہ بنٹوال  کے سداکٹّے میں  پیش آئے  المناک حادثے میں ایک گھر کا تعمیراتی کام انجام دے رہا مزدور اس وقت  ہلاک ہوگیا جب اس کے سر پر اوپر سے پتھر آگرا جس کی وجہ سے اس کی کھوپٹری پھوٹ گئی اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

 مہلوک مزدور کی شناخت  راما نندا گوڈا (۳۰) کی حیثیت سے کی گئی  ہے جو منچاکال کا رہنے والا تھا  جس وقت رامانندا گوڈاکے سر پر پتھر گرا اس وقت زیر تعمیر مکان میں اس کے ساتھ تین اور مزدور کام کررہے تھے۔

بنٹوال دیہی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر پرسنّا اور دیگر عملے نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔