عرب ممالک سے ہندو ڈاکٹروں اور نرسوں کو فوری نکال دینے کا مطالبہ ؛ غلط میڈیسن کے ذریعہ مریضوں کو قتل بھی کرسکتے ہیں۔ ہندوستان میں اسلا موفوبیا پر کویت کے رکن پارلیمنٹ کا اظہار تشویش

Source: S.O. News Service | Published on 7th June 2020, 12:26 PM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

کویت سٹی ،7؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر اور ہندو توا کی انتہا پسندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کویت قومی اسمبلی کے رکن محمد ھایف المطیری نے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ کویت میں ہندو ڈاکٹرس اور نرسس کی جانب سے عرب مریضوں کو  کئے جانے والے علاج کی کڑی نگرانی کی جانی چاہئے، کیونکہ ہندو ڈاکٹر اور نرسس غلط ادویات کا استعمال کرتے ہوئے مریضوں کا قتل بھی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کو یت کے وزیر صحت پر زور دیا کہ وہ ملک میں ہندوڈاکٹرس اور نرسس کا حصول فوری بند کریں۔ کویت کے رکن پارلیمنٹ نے کانپور میڈیکل کالج کی ڈاکٹر آر تی لال چندانی کی ویڈیو کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے تبلیغی جماعت کے ارکان کو دہشت گرد قرار دیا تھا اور انہیں ہلاک یا قتل کرنے کی وکالت کی تھی۔ کویت میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین مرکز کے ڈائرکٹر مجیل الشرکہ نے ٹویٹر پر بیان  جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہندو ڈاکٹر اور نرسس کو عرب مریضوں کا علاج کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔ ہندوستان میں ہندو توا طاقتوں کی طرف سے نفرت کا زہر پھیلتا  جارہا ہے اور یہ زہر نہ صرف ہندوستان بلکہ خلیجی ممالک  میں بھی پھیل گیا ہے ۔  ٹویٹ کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ ’’خبر دار ہوشیار‘‘! ہندوتوا ڈاکٹر س مسلم مریضوں کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش میں ہیں یہ نہایت خطرناک رجحان ہے۔عرب ارکان پارلیمنٹ اور وزرائے صحت کانپور میڈیکل کالج کی ڈاکٹر آرتی لال چندانی کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد اس بات کو لے کر فکر مند ہوگئے ہیں کہ ہندو ڈاکٹرس جو خلیجی ممالک میں برسرروزگار ہیں، وہ بھی  خلیجی اسپتالوں  میں ایسا کچھ کرسکتے ہیں،  انہوں نے مشرقی وسطی میں اسلا مو فوبیا پھیلانے والے سنگھی ڈاکٹر س یعنی ہندو توا کے حامی ڈاکٹرس و نرسس پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ گذشتہ ہفتہ کانپور کی ڈاکٹر لال چندانی کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں وہ یہ زہر افشانی کررہی ہیں کہ تبلیغی جماعت کے ارکان اور بالعموم مسلمان دہشت گرد ہیں اور وہ ہندوستان کے لئے وبال جان بن گئے ہیں ان کا علاج نہیں کیا جانا چاہئے بلکہ مرنے کیلئے چھوڑ دیا جانا چاہئے۔ ایسے عناصر کو غذا اور پانی فراہم کرتے ہوئے غیر ضروری طور پر وی آئی پی سلوک کیا جارہا ہے۔ ہندوستان کے وسائل ضائع ہورہے ہیں ، بے تحاشہ مصارف ہورہے ہیں۔

لال چندانی نے یوگی حکومت سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ تبلیغی جماعت کے ارکان کو کسی جنگل میں یا کال کوٹھری میں رکھا جانا چاہئے۔ ہندوستان کی 30 کروڑ آبادی کی خوشنودی حاصل کرنے 100 کروڑ عوام کو خطرہ میں ڈالا جارہا ہے۔ اس طرح سے ڈاکٹر لال چندانی نے زہر افشانی کی تھی ان کا یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہوئے مشرقی وسطی میں تشویش کی لہر پھیل گئی اور اب عرب ممالک میں ہندو ڈاکٹرس اور نرسس کے لے کر  سنگین خطرہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ کئی عرب ممالک میں ابھی تحریک شروع ہوگئی ہے کہ ہندو ڈاکٹرس اور نرسس کو ملک بدر کیا جائے ۔ کویت کے رکن پارلیمنٹ نے حکومت سے ہندوستان کے ساتھ تعلقات پر مکمل نظر ثانی کا بھی مطالبہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...