کویت: تارکینِ وطن کی تعداد میں کمی اور بعض ویزوں کی منتقلی پر پابندی کے لیے قانون سازی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd August 2020, 10:21 PM | خلیجی خبریں |

کویت سٹی،23؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) کویت کی قومی اسمبلی نے تارکینِ وطن کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے ایک مسودۂ قانون تیار کرلیا ہے۔اس کے تحت ویزے کی بعض اقسام کی منتقلی پر بھی پابندی عاید کردی جائے گی۔

کویت ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق نئے قانون کے نفاذ کے چھے ماہ کے اندر کویت میں تارکینِ وطن کی زیادہ سے زیادہ تعداد کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔اس ضمن میں مقامی آبادی سے تارکین وطن ورکروں کی تعداد کا موازنہ کیا جائے گا۔

نئے بل کے تحت دس مختلف زمروں میں کام کرنے والے ورکروں کو کوٹا سسٹم سے مستثنیٰ قرار دے دیا جائے گا۔ان میں گھروں میں کام کرنے والے معاونین (نوکر) ،طبی عملہ ، معلمین اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے شہری شامل ہیں۔

نئے مجوزہ قانون کے تحت ویزوں کی بعض قسموں اور ان کے اجراء کے موجودہ طریق کار پر بھی پابندی عاید کردی جائے گی۔وزٹ ویزوں کی کام کے ویزوں میں منتقلی پر پابندی ہوگی۔اسی طرح گھروں میں کام کرنے والے نوکروں کے ویزوں کو پرائیویٹ یا تیل کے شعبوں میں کام کرنے کے ویزوں میں تبدیل نہیں کیا جاسکے گا۔

نئے قانون کے تحت کویت کی آبادی کے انتظام وانصرام سے متعلق ایک نئی قومی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ کویتی حکام اس وقت ملک میں غیرملکی تارکین وطن کی تعداد میں کمی کے لیے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہیں۔گذشتہ ہفتے کویت نے ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے تارکین وطن کو کام کے لیے اقامے جاری نہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ یونیورسٹی کی کوئی ڈگری نہ رکھنے والوں کو 31 اگست کے بعد اقامہ یا ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

کویت سے تین لاکھ 60 ہزار تارکِ وطن مزدوروں کو ان کے آبائی ممالک میں بھیجنے کے منصوبے پر کام کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں کویتی حکومت اور قومی اسمبلی دونوں متفقہ طور پرطویل المیعاد اور قلیل المیعاد اقدامات پر غور کررہے ہیں۔

کویت ٹائمز نے قبل ازیں ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ حکومت ملک سے ایک لاکھ 20 ہزار غیر قانونی غیرملکی ورکروں اور 60 سال سے زاید عمر کے تارکینِ وطن کو بے دخل کرنا چاہتی ہے۔ان میں ملازمین ،دوسروں کے زیرکفالت افراد اور دائمی امراض کا شکار مریض شامل ہیں۔

حکومت کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق کویت کی آبادی میں 2005ء سے 2019ء کے درمیان 55 فی صد اضافہ ہوا ہے اور یہ 13 لاکھ 30 ہزار نفوس بنتے ہیں۔اس عرصے کے دوران میں تارکین وطن کی آبادی میں 130 فی صد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد30 لاکھ 80 ہزار ہوگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...