کویت: فضائی مسافروں پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 31st January 2021, 7:54 PM | خلیجی خبریں |

کویت سٹی،31/جنوری (آئی این ایس انڈیا)کویت میں ہوائی اڈے پر آنے جانے والے مسافروں پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں روانہ ہونے والے مسافر کے لیے 3 کویتی دینار اور آنے والے مسافر کے لیے 2 کویتی دینار کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ہاؤسنگ اور خدمات کے امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر عبداللہ معرفی نے آپریشن فیس میں ترمیم سے متعلق وزارتی فیصلہ جاری کیا۔ مسافروں کے لیے ٹیکس کا اضافہ رواں سال یکم جون سے ہو گا۔

کویتی اخبار القبس کے مطابق ٹیکس کا اطلاق مقامی شہریوں اور غیر ملکی مقیمین پر یکساں طور پر ہو گا۔ اس کی وصولی کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام کرنے والی فضائی کمپنیوں کے ساتھ رابطہ کاری سے کی جائے گی۔

اخبار کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں اضافے کا مقصد کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پیش کی جانے والی خدمات کے مقابل حاصل آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم

سعودی عرب نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصے بعدمسجد الحرام اور مسجد نبوی کو 17 اکتوبر یعنی اتوار  سے معمول کے مطابق بغیر کسی پابندی کے کھولنے کا اعلان کردیا۔ کورونا وائرس کی ویکسین کی دونوں خوراک لگوانے والے افراد کو 17 اکتوبر سے مسجدالحرام اور مسجدنبوی میں داخلے کی اجازت ہوگی اور مکمل ...

بھٹکل کمیونٹی جدہ کے نئے عہدیداران کا انتخاب؛ عبدالسلام دامدا ابوپھر ایک بار صدر منتخب، عبدالمعیز جوکاکوبنے جنرل سکریٹری

بھٹکل کمیونٹی جدہ  کی  مجلس انتظامیہ نے آئندہ میعاد کے لئے عبدالسلام دامدا ابو کو پھر ایک بار صدر منتخب کیا ہے جبکہ  عبدالمعیز جوکاکو کو جنرل سکریٹری کے طورپر منتخب کیاہے۔

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کے لئے عہدیداران کا انتخاب؛ عمار قاضیا صدر اور ذُھیب پیشمام جنرل سکریٹری منتخب

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض (سعودی عربیہ )  کے  لئے  عمار قاضیا صدر اور ذُھیب پیشمام جنرل سکریٹری  کے عہدہ پر منتخب ہوگئے، جبکہ  عقبہ لنکا نائب صدر، ارشاد احمد شیخ  نائب سکریٹری، سید فہد لنکا محاسب و خازن اور  نصیف ائیکری  کو جماعت کے  ترجمان کے طور پر منتخب کیا گیا۔ عہدیداران ...

محفوظ عمرہ ماڈل کے نفاذ کے بعد 1 کروڑ افراد عمرہ ادا کر چکے ہیں : وزارت حج وعمرہ

سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعلان کے مطابق محفوظ عمرہ ماڈل کے نفاذ اور عمرہ، نماز اور زیارت کی بتدریج واپسی کے بعد سے اب تک 1 کروڑ افراد کے لیے عمرے کی ادائیگی کو ممکن بنایا گیا۔ سال 1443 ہجری کے عمرہ سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف ممالک کے لیے جاری عمرہ ویزوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر ...