بیندور: سڑک پر اچانک خنزیر آجانے سے ہوا حادثہ۔ اسکوٹر سوار ہلاک
بیندور7/اپریل (ایس او نیوز) ناوندا گنیش نگر کے قریب پیش آئے سڑک حادثے میں سنتوش پجاری نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق مہلوک سنتوش پجاری کویا نگر سے اریہولے کی طرف جارہا تھا۔ اس دوران اچانک سڑک پر خنزیر آگیا اور اس کی اسکوٹر خنزیر سے ٹکرا گئی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹکر کی وجہ سے سنتوش اچھل کر سڑک پر گر پڑا، جس کے نتیجے میں وہ سنگین زخمی ہوگیا۔سنتوش کو علاج کے لئے کنداپور کے اسپتال میں منتقل کیا گیا، مگر علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے اس نے دم توڑ دیا۔اس معاملے میں بیندور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیاگیا ہے۔