کنداپور : ایڈموگے مرڈر  معاملہ میں آر ایس ایس لیڈر سمیت 6 ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 11th June 2021, 5:11 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور،11؍جون (ایس او نیوز) آپسی رنجش کی وجہ سے ایڈموگے گرام پنچایت میں کار سے روند کر اودئےگانیگا نامی شخص کو ہلاک کرنے کے الزام میں کلیدی ملزم گرام پنچایت صدر پرانیش ایڈیال کو قتل کے کچھ گھنٹوں بعد ہی گرفتار کیا گیا تھا ۔ 
    
اس کے بعد آر ایس ایس لیڈر بال چندرا بھٹ اور راجیش بھٹ نامی ملزمین کو گرفتار کرکے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ اب منوج کمار، سداشیوا اور وینو گوپال شیٹی کو بھی اسی جرم میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان تمام ملزمین کو 29 جون تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
    
خیال رہے کہ 5 جون کو اودئے گانیگا کی ہلاکت کے بعد اس کی بیوی نے پولیس کے پاس جو شکایت درج کروائی ہے اس کے مطابق اودئے گانیگا کو کار سے ٹکر مارنے کے بعد ڈنڈنے سے پیٹ کر قتل کیا ہے۔ لیکن معتبر ذرائع سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پرانیش اور اس کی ٹولی نے اودئے گانیگا کو بات چیت کرنے کے بہانے بلا کر ایک ڈنڈے سے اس پر جان لیوا حملہ کیا۔ اس کے باوجود اودئے نے جب اٹھ کر کھڑے ہونے کی کوشش کی تو کار میں موجود پرانیش کے نابالغ بیٹے نے اس پر گاڑی چڑھا دی ۔ اودئے پر کار چڑھانے والا یہ نابالغ ملزم لاپتہ ہوگیا ہے اور پولیس کی تلاش میں لگی ہے۔ 
    
یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ ملزمین کو پناہ دینے کے الزام میں بی جے پی ضلع صدر سمیت مزید دو ملزمین اور کلیدی ملزم کے بیٹے کو جلد گرفتار کیے جانے کی توقع  ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...