کنداپور: پولیس نے ضبط کی غیر قانونی طور پر رفت کی جارہی 37بھینسیں۔ 2 ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 19th August 2020, 11:50 AM | ساحلی خبریں |

کنداپور،19؍اگست (ایس او نیوز) اماسیبیل پولیس سب انسپکٹرانیل کمار کے مطابق جب ہولیکل گھاٹ پران کی ٹیم نے ایک ٹرک کو روک کر تلاشی لی تو اس کے اندر 37بھینسیں تھیں جو غیرقانونی طور پر قصائی خانے میں ذبح کرنے کے لئے لے جائی جارہی تھیں۔

پولیس نے مویشیوں کی غیر قانونی رفت کے الزام میں ٹرک میں موجود 2افراد کو گرفتار کرلیا اور بھینسوں سمیت ٹرک ضبط کرلیا۔گرفتار کیے گئے ملزمین کی شناخت میرٹھ یوپی کے رہنے والے فخر عالم (24سال) اور کملاپور یوپی کے رہنے والے شکیل (35سال) کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے کیس داخل کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔