کنداپور : زیورات کی نمائش گاہ سے 3 لوگوں نے  چرائیں سونے کی چوڑیاں

Source: S.O. News Service | Published on 2nd December 2021, 12:04 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور، 2؍ دسمبر (ایس او نیوز) کنداپور تعلقہ کے کوٹیشور میں واقع یو وی اے میریڈین ہال میں 27 تا 29  نومبر کو جو زیورات کی نمائش لگی تھی اس میں گاہک کی شکل میں آنے والے تین لوگوں نے تقریباً 3 لاکھ روپے مالیت کی سونے کی چوڑیوں پر ہاتھ صاف کر دیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ اس ایگزیبیشن کا اہتمام منگلورو کی اورا فائن جیویلری پرائیویٹ لمیٹیڈ کی طرف سے کیا گیا تھا ۔ جب نمائش اختتام پزیر ہوئی تو کمپنی نے زیورات کا اسٹاک چیک کیا جس پر پتہ چلا کہ 43 گرام وزنی  دو جوڑی سونے کی چوڑیاں غائب ہیں ۔ جس کی مالیت کا اندازہ 2.86 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔
سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ دو خواتین اور ایک مرد کی ٹولی نے یہ حرکت کی ہے مگر چونکہ وہ سب فیس ماسک پہنے ہوئے ہیں اس لئے ان کا چہرا پہچاننا مشکل ہوگیا ہے ۔

اورا فائن جیویلری کمپنی کے منیجر کی شکایت پر کنداپور پولیس نے کیس درج کر لیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔