بیندور : نہر میں بہہ جانے والی 7 سالہ طالبہ کا پتہ نہیں چلا، تلاش جاری
بیندور 9 / اگست (ایس او نیوز) بیندور کے کالتھوڈو میں پُل سے گزرتے ہوئے بولمبلّی مکی منے کی رہنے والی سنیدھی نامی جو 7 سالہ طالبہ نہر میں بہہ گئی تھی اس کی تلاش جاری ہے مگر ابھی تک کوئی اتہ پتہ نہیں چلا ہے ۔
یاد رہے کہ سرکاری اسکول میں زیر تعلیم یہ بچی اسکول سے گھر واپسی کے وقت جب پل پر سے گزر رہی تھی تو اس کا پاوں پھسل گیا تھا اور وہ تیز دھارے والی نہر میں گرنے کے بعد لا پتہ ہوگئی تھی ۔ اس وقت سے اب تک مقامی لوگوں کے علاوہ فائر بریگیڈ اور ماہر تیراک اس بچی کو ندی میں تلاش کر رہے ہیں ۔
ایڈیشنل ایس پی سدالنگپا اور ڈپٹی کمشنر کورما راو نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ۔ اور ندی پر سے آمد و رفت کے لئے ایک پکا پُل تعمیر کروانے کا وعدہ کیا ۔
کنداپور کے اسسٹنٹ کمشنر کے راجو اور تحصیلدار کرن گوریّا جائے واردات پر قیام کیے ہوئے بچی کی تلاش کے لئے چلائی گئی مہم کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ سابق ایم ایل اے کے گوپال پجاری نے بچی کے گھر والوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اپنی اپ نی ہمدردی کا اظہار کیا ۔