کنداپور: غیر قانونی ذبیحہ خانے پر پولیس کا چھاپہ - ایک گرفتار ، تین فرار

Source: S.O. News Service | Published on 16th January 2023, 9:44 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور ،16/ جنوری (ایس او نیوز) کنداپور دیہی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر پون نائیک اور دیگر اہلکاروں نے گُلواڈی کے کودرو گاوں میں چل رہے غیر قانونی ذبیحہ خانے پر دھاوا بولا اور کٹے ہوئے گوشت ،جانور کے باقیات  اور زندہ گائے کے ساتھ محمد یوسف نامی ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ بقیہ 3 ملزمین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
    
پولیس کے بیان کے مطابق جہاں چھاپہ ماری کی گئی تھی وہاں پر کٹا ہوا گوشت، دو گایوں کے کٹے ہوئے سر ،اور آٹھ پاوں اور ذبح شدی گایوں کے دیگر فاضل حصے بکھرے ہوئے تھے ۔ 73 کلو گرام گوشت ، کھمبے سے بندھی ہوئی ایک زندہ گائے اور دیگر چیزیں وہاں سے ضبط کی گئیں ۔
    
پولیس کا کہنا ہے کہ محمد یوسف ، معین الدین اور ناصر علی نامی ملزمین گُلواڈی بوڈو کٹّے میں سڑک کنارے سو رہی تین گائیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے تھے اور ان میں سے دو گائیں کاٹ کر گوشت میں تبدیل کی جا چکی تھی ۔ پولیس کی مداخلت کی وجہ سے تیسری گائے کٹنے سے بچ گئی ۔
    
اس تعلق سے دیہی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...