کنداپور: کووِڈپوزیٹیو شخص نے کیاباتھ روم کااستعمال۔پٹرول بنک کردیا گیا سیل۔ کیا اڈپی آرینچ زون میں چلاجائے گا؟

Source: S.O. News Service | Published on 28th April 2020, 2:52 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور،28/اپریل (ایس اونیوز) منڈیا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جو مال بردار گاڑی کے ذریعے ممبئی سے سفر کر کے آیاتھا اس کی طی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ وہ کووِڈ 19پوزیٹیو ہے۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہری رام نے بتایا کہ  اس شخص نے سفر کے دوران کنداپور تعلقہ کے تیکٹّے میں واقع ایک پٹرول بنک کے باتھ روم میں غسل کیا تھا، جس کی وجہ سے اس پٹرول بنک کو سیل ڈاؤن کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ٹول گیٹ کے 6اور پٹرول بنک کے مالک کے علاوہ عملہ کے 6اراکین کو کوارنٹاین کیا گیا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ ہوٹل میں ملازمت کرنے والا مذکورہ شخص 20اپریل کو غیر قانونی طورپر کھجوروں کے ٹرک میں سوا ر ہوکر ممبئی سے منڈیا پہنچا تھا۔ منڈیا میں 24اپریل کو اس کی جانچ پوزیٹیو نکلی۔ تفتیش کے دوران اس نے بتایا کہ سفر کرتے ہوئے اس نے شیرور اور ساستھان کے درمیان واقع ایک پٹرول بنک کے باتھ روم میں  غسل کیا تھا۔

منڈیا کے ڈی سی کی طرف سے یہ جانکاری ملنے پر کنداپور تعلقہ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ناگ بھوشن اور کوٹا پولیس سب انسپکٹرنتیا نند گوڈا نے اس علاقے میں واقع پٹرول بنکس کا جائزہ لیا اور سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج سے متعلقہ پٹرول بنک کی نشاندہی ہوگئی۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کنداپور تعلقہ کےتراسی کے قریب تیکٹّے پٹرول پمپ پر اس کی گاڑی رُکی تھی اور اسی پٹرول پمپ کے باتھ روم میں اس نے غسل کیا تھا۔ معاملے کی تصدیق ہوتے ہی پٹرول پمپ مالک سمیت جملہ سات لوگوں کو کورنٹائن میں بھیجا گیا ہے۔اسی طرح ساستھان ٹول پلازہ میں اُس وقت موجود چھ لوگوں کو بھی کورنٹائن میں بھیجا گیا ہے۔

بعض ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اب اس پٹرول بنک کے قریب 3کلو میٹر ایریا کو سیل ڈاؤن کرنے کی تجویز پرغور کیاجارہا ہے۔ضلع انتظامیہ کی طرف سے اس شخص کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر بھی غور ہورہا ہے۔

اس معاملے سے اڈپی ضلع کو گرین زون میں بنے رہنا مشکل ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ کچھ دن پہلے اڈپی کوگرین زون میں شامل کیا گیا تھا اور گزشتہ 28 دنوں سے کوئی نیا پوزیٹیو معاملہ سامنے نہ آنے سے امید تھی کہ اسے گرین زون میں ہی رکھا جائے گا، لیکن اس مسافر کی غیرذمہ دارانہ اور غیر قانونی حرکت کی وجہ سے شاید اڈپی ضلع کو اب آرینچ زون میں رکھے جانے کا خدشہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...