کنداپورمیں آئس کریم کھانے سے 30بچے بیمار؛ بڑی عمر کی خواتین بھی متاثر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th March 2019, 9:39 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور25؍مارچ (ایس او نیوز) یہاں پیش آئے ایک المناک واقعے میں بیلوے، ہینگاولی اور ٹومبیٹو نامی علاقے میں تقریباً 30بچے آدھی رات کو غذائی سمیت (ٖفوڈ پوئزننگ)   کا شکار ہوگئے جس سے انہیں قئے شروع ہوگئی اور طبیعت بگڑنے لگی تو پہلے انہیں بیلوے کے سرکاری اسپتال میں داخل کیاگیا اور پھر صبح میں کئی بچوں کو نجی اسپتالوں میں بھی منتقل کیاگیا۔

بتایا جاتا ہے کہ ایک شخص اسکوٹر پر آئس کریم فروخت کرنے کے لئے مضافات میں گھوم رہاتھا۔ اتوار چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے بہت سارے والدین نے اپنے بچوں کو آئس کریم خرید کر کھلایا۔ مگر آدھی رات کو ان تمام بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی جنہوں نے آئس کریم کھائی تھی۔ بتایاجاتا ہے کہ  دو سال کی عمر سے لے کر ۱۲ سال کے بچوں کے علاوہ کچھ بڑی عمر کی خواتین بھی آئس کریم کی وجہ سے غذائی سمیت کا شکار ہوگئی ہیں ۔

کنداپور تعلقہ کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ناگ بھوشن نے اسپتال کا دورہ کیا ہے اور بچوں کی صحت کے تعلق سے معلومات اکٹھا کیں ہیں۔ اس کے علا وہ پولیس بھی اس معاملے کی تحقیقات میں جٹ گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔