بیندور اور کنداپور تعلقہ جات میں جانوروں کی چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات۔ بی جے پی نے کیا ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st June 2019, 11:31 AM | ساحلی خبریں |

بیندور20/جون (ایس او نیوز)بی جے پی اور بجرنگ دل کے اراکین نے پولیس میں شکایت درج کرایی ہے کہ کنداپور اور بیندور تعلقہ جات میں جانوروں کی چوری کے واقعات بڑھ رہے ہیں اراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ چوری کیے گیے جانوروں کو تلاش کیا جایے اور ملزمین کی گرفتار کیا جایے۔ 

بتا یا گیا ہے کہ منگل اور بدھ کی رات کو بیندور کے دو مکانوں سے جانورچوری ہوگئے ہیں۔ پہلا معاملہ ملّی منے میں سادیمّا گاوڈی نامی خاتون کے گھر سے دو گائیں چوری ہوگئی ہیں جس میں ایک جرسی گائے اور ایک دیسی گائے تھی۔ بتایاجاتا ہے کہ چالیس ہزار روپے قرضہ لے کر سادیمّا نے یہ گائیں خریدی تھیں۔ چونکہ گھر میں صرف خواتین رہتی ہیں اس لئے آدھی رات کو تیز برسات کے وقت چوری کے بارے میں انہیں پتہ نہیں چل سکا۔کچے راستے پر موجود کارکے ٹائروں کے نشان سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ جانوروں کوچرانے کے لئے لکژری کار کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پاروتی پجاری نامی خاتون کے شیڈ سے بھی تین گائیں چرائی گئی ہیں۔آدھی رات کو گائیں چوری کیے جانے کی بات گھروالوں کو اس وقت معلوم ہوئی جب صبح انہوں نے جانوروں کے شیڈ کو خالی پایا۔ پاروتی کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس نے بھی ساٹھ ہزار روپے قرضہ لے کر یہ گائیں خریدی تھیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ان دونوں خاندانوں کے لئے یہ جانور ہی ان کی آمدنی کا واحد سہارا تھے۔

بیندور پولیس اسٹیشن میں دونوں معاملات کے تعلق سے شکایت درج کروائی گئی ہے۔ اس موقع پر بی جے پی کے بیندور یوتھ لیڈر شرد شیٹی اپندا اور بجرنگ دل کے مقامی نوجوان موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ مہینوں سے بیندور اورکنداپور کے علاقوں میں جانوروں کی چوری کے واقعات میں بہت ہی زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ جانور کہاں چلے جاتے ہیں اس کا کچھ پتہ نہیں چلتا۔ جانوروں کے چوروں کو گرفتار کرنے اور چوری کے واقعات پر روک لگانے میں پولیس پوری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...