ساحلی کرناٹکا میں زبردست بارش؛ بیندور میں ایک کشتی ڈوبنے سے چار ماہی گیر سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ؛ بھٹکل ہائی وے پر تالاب کا منظر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th August 2020, 6:39 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 16 اگست (ایس او نیوز)  اتوار صبح کو شروع ہونے والی زبردست بارش دوپہر تک جاری رہی جس کے نتیجے میں تمام علاقوں میں عام زندگی  درہم برہم ہوگئی۔ ایک طرف بھٹکل میں کئی علاقے پانی میں ڈوبے نظر آئے تو وہیں نیشنل ہائی وے پر جگہ جگہ تالاب کے مناظر نظر آئے۔ اُڈھرپڑوسی علاقہ بیندور  تعلقہ کے ناگور کے قریب  بحر عرب میں ایک ماہی گیری کشتی طوفانی ہواوں کے نتیجے میں   اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں چار  ماہی گیر سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہوگئے شام تک تلاشی مہم جاری تھی۔

 ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پڑوسی ضلع اُڈپی کے کنداپور، بیندور، ناگور، گنگولی میں بھی صبح سے  زبردست بارش کا سلسلہ جاری تھا، جبکہ کاروار سے ملی اطلاع کے مطابق صبح سے دوپہر تک زبردست بارش ہوئی ، مگر بعد میں بارش گرنے کا سلسلہ تھوڑا ہوا رُکا ہوا ہے، قریبی ساحلی علاقہ مینگلور میں صبح سے اسمان آبرآلود رہا مگر بارش نہیں گری۔

ناگور سے ملی اطلاع کے مطابق  کوڈیری بندرگاہ پر  ایک ماہی گیری کشتی اُس وقت اُلٹ گئی جب طوفانی ہواوں کے ساتھ جاری بارش کے نتیجے میں کشتی   اونچی اُٹھتی لہروں کے نتیجے میں اُلٹ کر   پتھروں سے ٹکراگئی۔ بتایا گیا ہے کہ کشتی پر 12 ماہی گیر  مچھلیوں کا شکار کرنے کے بعد واپس بندرگاہ پہنچ رہے تھے بالکل کنارے پہنچنے کے بعد حادثہ پیش  آیا۔ بتایا گیا ہے کہ کشتی پر سوار 8 ماہی گیر تیر کر سمندر کنارے پہنچنے میں کامیاب ہوگئے مگر دیگر چار لوگ اونچی اُٹھتی لہروں کی زد میں آگئے۔ شام تک اُن کی تلاش جاری تھی۔ لاپتہ ہونے والوں  کی شناخت  لکشمن  راما  کھاروی (34)،   ناگا نارائن کھاروی (55)، منجوناتھ سُبّا کھاروی  (40) اور شیکھر دار  کھاروی (39) کی حیثیت سے کی گئی ہے، یہ چاروں  بیندور کے قریب اُپندا کے رہنے والے  ہیں۔  

بھٹکل میں صبح سے دوپہر تک جاری زبردست بارش کے نتیجے میں جگہ جگہ عارضی تالاب  نظر آئے۔ رنگین کٹہ نیشنل ہائی اورشمس الدین سرکل نیشنل ہائی وے پر کثیر مقدار میں پانی جمع ہوگیا جس کے نتیجے میں سواریوں کو  گذرنے میں دشواری پیش آئی۔ مگر دوپہر کے بعد بارش رُکتے ہی پانی بھی جلد ہی خالی ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ بھٹکل میں کورونا لاک ڈاون کے دوران  سرکل اور دیگر علاقوں میں نالیوں کی صفائی کی گئی تھی جس کی وجہ سے اس بار پانی  کو گھنٹوں  ہائی وے پر جمع ہونے کا موقع نہیں ملا۔

ساحلی علاقوں میں شام کو بھی  اسمان نہایت ابرآلود تھا اوررات کو مزید بارش ہونےکے آثار  نظر آرہے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...