کنداپور میں بھینسوں سے بھرے ٹرک کو پولس نے کیا ضبط : چار گرفتار
کنداپور 24/جولائی (ایس او نیوز) کوٹا پولیس اسٹیشن کے حدود میں گاڑیوں کی تلاشی کے دوران راجستھان سے کیرالہ کی طر ف جانے والی ایک ٹرک کو پولس نے روک کر اُس کے اندر موجود 59 بھینسوں کو برآمد کرلیا، بعد میں بھینسوں کے ساتھ ٹرک کو بھی ضبط کرلیا۔ پولس کا کہنا ہے کہ ٹرک پر بھینسوں کو ظالمانی انداز میں ٹھونس کر کیرالہ لے جایا جارہا تھا۔ اس تعلق سے پولس نے چار لوگوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کوٹا کے سائیبراکٹے چیک پوسٹ کے قریب جمعہ کی صبح 3بجے کے قریب گاڑیوں کی تلاشی مہم جاری تھی۔ جس کے دوران پروبیشنری اسٹیشن آفیسر سنتوش بی نے ایک بڑے ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی کو تو اس کے اندر 59ا بھینسیں برآمد ہوئیں ، جنہیں کیرالہ کی طرف لے جانا تھا۔ پولیس نے جانوروں کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے نیلاور گؤ شالہ میں بھیج دیا ہے اور ٹرک ضبط کرنے کے علاوہ ڈرائیور سمیت چار ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔