کنداپور:ماں کے پہلو میں سوئی2سالہ بچی کو نامعلوم نقاب پوش اٹھا لے گئے

Source: S.O. News Service | Published on 11th July 2019, 1:25 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور11/جولائی (ایس او نیوز) کنداپور کے مضافات ایڈاموگے میں ایک سنسی خیز واردات پیش آئی جس میں ایک دو سالہ بچی کو دو نامعلوم افراد آدھی رات کے وقت گھرمیں گھس کر اٹھا لے گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ایڈا موگے کنداپور کا ایک دوردراز مقام ہے جہاں سنتوش نائکا کا گھر واقع ہے۔ یہاں سنتوش کی ۲ سالہ بچی اپنی ماں کے پہلو میں سوئی تھی جب رات کے 4بجے گھر کے بائیں دروازے سے دو نامعلوم نقاب پوش اندر داخل ہوئے اور بچی کو اغوا کرلیا۔ گھر میں کسی قسم حرکت محسوس ہونے پر بچی کی ماں نیند سے بیدار ہوئی اور اغواکاروں پیچھے دوڑ پڑی۔ وہ اپنی بچی واپس دینے کی التجا کرتی رہی مگر اغواکاروں نے تیز رفتاری سے بھاگتے ہوئے قریب میں بہتی ہوئی ’کوبجا‘ ندی میں بچی کے ساتھ چھلانگ لگادی۔ اور تیرتے ہوئے ندی پار کرنے کے بعد ہوسانگڈی کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے۔

اس واردات سے ایڈا موگے اور اطراف کے عوام میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ سبرامنیا پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعدتحقیقات تیز کردی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...