غیرقانونی طور پر نجی کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کامعاملہ:کنداپور کی عدالت نے  پولیس کو دی تحصیلدار کے خلاف ایف آئی آر داخل کرنے کی ہدایت 

Source: S.O. News Service | Published on 8th December 2019, 12:03 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور78دسمبر (ایس او نیوز)سیکنڈ ایڈیشنل سول اینڈ جے ایم ایف سی کورٹ نے برہماور پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ برہماور کے اسپیشل تحصیلدار سمیت تین لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گلابی شیڈتی نامی خاتون کی شکایت کے سلسلے میں تحقیقات کرے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گلابی شیڈتی نے عدالت سے رجوع ہوکر یہ شکایت درج کی تھی کہ ہوسلا کے ولیج اکاؤنٹنٹ، کوٹا کے ریوینیو آفیسر اور برہماور کے اسپیشل تحصیلدار27نومبر کوعدالت کے احکام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف اس کی نجی ملکیت والے احاطے میں گھس آئے بلکہ اطراف میں بنی ہوئی باڑھ کو نقصان پہنچانے کے علاوہ خود گلابی شیڈتی پر حملہ کیاتھا۔

 گلابی کاکہنا تھا کہ بارکور کے ہوسلا گرام میں ایک غیر منقولہ جائداد ہے جہاں اس نے اپنا مکان تعمیر کیا ہے اور وہ وہیں پر مقیم ہے۔ غیر قانونی طور پراس کے احاطے میں تحصیلدار اور دیگر افسران کے گھس آنے کی تحریری شکایت اس نے برہماور پولیس اسٹیشن میں درج کروانے کی کوشش کی مگر پولیس نے شکایت قبول کرنے سے انکار کیا۔ اس لئے انصاف حاصل کرنے کے لئے اسے عدالت کا درواز ہ کھٹکھٹانا پڑا ہے۔

عدالت میں شکایت کنندہ کی طرف سے ایڈوکیٹ ہنڈاکنڈا اشوک شیٹی نے پیروی کی۔ عدالت میں شنوائی کے بعدجج نے مذکورہ بالا حکم سنایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...