کنداپور:قتل کے ملزم جوڑے نے کی تنہا خاتون کو لوٹنے کی ناکام کوشش۔ عوام نے پیٹنے کے بعد کیا پولیس کے حوالے

Source: S.O. News Service | Published on 7th September 2019, 7:16 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور7/ستمبر (ایس او نیوز) گزشتہ سال ستمبر میں اپنے شوہر کو منگلورو سے تملناڈو لے جانے اور راستے ہی میں اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہرکوقتل کردینے کے الزام جیل بند رہنے کے بعد ضمانت پر رہا ہونے والی فردوس اور اس کے عاشق آصف کو ڈکیتی کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کاپ کی رہنے والی فردوس اورکارکلا کے رہنے والے آصف نے منگلورو گنجی مٹھ کے رہنے والے سمیر کا بڑے سنسنی خیز اور وحشیانہ انداز میں قتل کیا تھا۔ دونوں کئی دنوں کی روپوشی کے بعد گرفتار ہوئے تھے اور جیل میں بند تھے۔گزشتہ ماہ ان دونوں کو ضمانت پر رہائی ملی تھی۔

 بتایاجاتا ہے کہ جمعہ کے دن جب گھر کے تمام مرد نماز کے لئے مسجد گئے ہوئے تھے،کنداپور فیّری روڈ پر واقع ابو محمد صاحب کے گھر پر ان کی بیوی مہر بانو تنہاتھیں۔ اس وقت فردوس اور آصف نے ان کے گھر پر دستک دی اور بتایا کہ وہ لوگ ان کی بہو کے دور کے رشتے دار ہیں اور شادی کا دعوت نامہ دینے کے لئے آئے ہیں۔ جب مہربانو انہیں اندر بلالیا تو گھر کسی اور کو موجود نہ پاکر ان دونوں ملزمین نے اس کے گلے سے سونے کا ہار چھیننے کی کوشش کی۔ اس پر مہربانو نے چیخ و پکار مچائی تومحلے سے گزرنے والے لوگ مدد کے لئے دوڑ پڑے اور ان دونوں ملزمین کو دبوچ لیا۔ پوچھ تاچھ اور مارپیٹ کے بعد معلوم ہوا کہ یہ دونوں سمیر کے قتل میں ملوث ملزمین ہیں تو پولیس کو اطلاع کی گئی۔ کنداپور پولیس اسٹیشن کے افسران نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ضلع ایس پی نیش جیمز،اور اے ایس پی ہری رام شنکرنے بھی ابو محمد صاحب کے گھر پہنچ کر معائنہ کیا اور معاملے کے تعلق سے تمام تفصیلات حاصل کیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...