کنداپور:عین شادی کے دن گھر سے بھاگنے والی د لہن نے کرلی پرانے عاشق سے شادی۔ دولہے کو شادی ہال میں ہی مل گئی نئی دلہن!

Source: S.O. News Service | Published on 3rd December 2019, 1:32 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور3/دسمبر(ایس او نیوز) کنداپور تراسی کے پاس مرونتے کی رہنے والی ایک لڑکی جس کی شادی کی تقریب 2دسمبر کو مقرر تھی اور دولھا شادی رچانے کے لئے بارات کے ساتھ کونکن کھاروی بھون کی طرف نکل چکا تھا۔عین اسی وقت پتہ چلا کہ دلہن گھر سے غائب ہوگئی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق دلہن نے شادی سے پہلے ادا کی جانے والی تمام رسومات میں شرکت کی تھی، جس پر لڑکی کے والدین نے بے تحاشہ رقم خرچ کی تھی۔ آخری بار جو مہندی کی رسم تھی اس کو پورا کرنے کے بعد رات میں سب لوگ سو گئے کیونکہ صبح شادی ہونے والی تھی۔ لیکن صبح جاگنے پر لڑکی کے والدین یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ شادی کے تمام زیورات کے ساتھ دلہن گھر سے غائب ہوگئی ہے۔

 ادھر دوسری طرف دولھا جب شادی ہال میں پہنچا تو لڑکی اور اس کے والدین کا وہاں پر کوئی اتہ پتہ نہ ہونے پر وہ بھی حیران ہوگیا۔ جب تک تمام معاملہ صاف ہوجاتا یہ خبر سننے کو ملی کہ ہونے والی دلہن نے گھر سے بھاگ کر اپنے پرانے عاشق کے ساتھ ایک مندر میں شادی کی رسم پوری کرلی ہے۔ اس صورتحال سے دونوں خاندان والے پریشان ہوگئے اور ان کی سمجھ میں نہیں آرہاتھا کہ کیا کیا جائے۔

اسی دوران قسمت نے پلٹا کھایا اور شادی میں شریک ہونے کے لئے جو لوگ ہال میں حاضر ہوئے تھے ان میں سے ایک لڑکی نے حالات سے مایوس ہوکر کھڑے ہوئے دولھے سے شادی کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں کی شادی ہوگئی۔

پتہ چلاہے کہ جو لڑکی عین شادی کے دن گھر سے بھاگ گئی تھی وہ ایک مدت سے دوسرے لڑکے کے عشق میں گرفتار تھی اور اسی کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی۔ لیکن لڑکی کے والدین اس رشتے کے لئے راضی نہیں تھے۔ اور لڑکی کی مرضی کے خلاف انہوں نے اس کی شادی اپنی پسند کے لڑکے ساتھ طے کردی تھی۔ لڑکی نے بھی منصوبہ بندی کے ساتھ ماں باپ کی ہاں میں ہاں ملاتی رہی اور ان کی مرضی کے مطابق ظاہری طور پر شادی کی تیاریوں میں لگ گئی۔ پھر عین شادی کے وقت سے ذرا پہلے بھاگ کر اپنے پرانے عاشق سے شادی کرلی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ2دسمبر کی صبح کے وقت مرونتے ساحل کے قریب دو موٹر کاریں انتظار میں کھڑی تھیں، جن میں سے ایک کار پرگھر سے فرار ہونے والی لڑکی سوار ہوگئی تھی۔گنگولی پولیس اسٹیشن میں لڑکی کی گمشدگی کی شکایت درج کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔